CRASH STUDY
کا شاندار اجراء
آل مالیگاوں انگلش ٹیچرس ایسوسی ایشن(AMETA) کی جانب سے دسویں انگریزی مضمون میں کم وقت میں زیادہ اسٹڈی کرنے اور امتحانی نقطہ نظر سے بے حد اہم کتاب
،Crash Study in 90 daysُ
کا اجرا بروز اتوار مورخہ 21 فروری 2021 کو مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج میں پرنسپل محترمہ روقیہ پروین آپا کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا ـ اس پروگرام کی صدارت کی Mushma کے صدر انصاری شفیق احمدسر(MMI) نے کی جبکہ نظامت کے فرائض رضوان عنبر سر نے انجام دئے ـ
اغراض ومقاصدر AMETA کے سکریٹری جاوید اختر سر نے بیان کی ـ
اخلاق احمد سر(نائب صدرAMETA) اور امین ساگر سر(جوائنٹ سکریٹری AMETA) نے کتاب کی خوبیوں پر روشنی ڈالی,ـ
AMETA
کے صدر جناب اشفاق لعل خان سر نے کتاب کی اہمیت اور اس کی افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی ـ اس پروگرام میں شہر مالیگاؤں اور بیرون شہر سے دسویں جماعت میں انگریزی پڑھانے والے اساتذہ نے شرکت کی ـ تمام حاضر اساتذہ کو ایک ایک کتاب بطورِ ہدیہ پیش کی گی ـ اس پروگرام میں پرویز احمد سر (ہیڈ ماسٹر TM ہائی اسکول ( عارف حسین سر (منصورہ) ، عبدالمالک درگاہی سر) فیضی عبدالرحمٰن سر ، صغیر شیخ سر ، ثریا میڈم و دیگر اساتذہ نے شرکت کی ـ
شعبئہ نثراشاعت AMETA
0 Comments