The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. محکمہ صحت میں بھرتیاں منسوخ کی جائیں اور ایم پی ایس سی کے توسط سے دوبارہ امتحان لیا جائے۔ ایس آئی او کا مطالبہ

محکمہ صحت میں بھرتیاں منسوخ کی جائیں اور ایم پی ایس سی کے توسط سے دوبارہ امتحان لیا جائے۔ ایس آئی او کا مطالبہ


محکمہ صحت میں بھرتیاں منسوخ کی جائیں اور ایم پی ایس سی کے توسط سے دوبارہ امتحان لیا جائے۔
 ایس آئی او کا مطالبہ

 اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) مہاراشٹر نارتھ ڈویژن کے صدر طارق ذکی کی جانب سے مہاراشٹرا کے وزیر اعلی محترم قابل ادھو جی بالاصاحب ٹھاکرے کو مختلف اضلاع کے ضلعی کلکٹر دفاتر کے ذریعہ28/02/2021 کو محکمہ صحت میں مختلف عہدوں کے لئے لئے گئے امتحانات کو منسوخ کرنے اور ساتھ ہی کچھ مطالبات کرنے کے لیے میمورنڈم دیا گیا۔ ایس آئی او کی طرف سے جاری کردہ اس بیان میں 28 فروری کو لیے گئے محکمہ صحت کے امتحانات میں میں طلباء کو درپیش آئے مختلف مسائل کی طرف توجہ دلائی گئی جس میں ناگپور کے جی ایچ ریسونی انجینئرنگ کالج میں ایک بنچ پر دو سے زائد طلبہ کو بیٹھایا گیا اور امتحان سے قبل سوالیہ پرچوں کی سیل ٹوٹی ہوئی پائی گئی جب طلبہ نے اس بات کی مخالفت کی تو ان کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ پیش آیا۔ مہاراشٹر کے مختلف میں مسائل پیش آئے کچھ مراکز پر پر نقل اور دھوکا دھڑی کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔
 اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) مہاراشٹرا نارتھ ڈویژن کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ بھرتی کے عمل کو منسوخ کیا جائے اور معاملے کی جانچ پڑتال کی جائے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس کے بعد مہاراشٹر میں ہونے والے نوکریوں کے امتحانات MPSC کے ذریعے لیے جائے۔ ایس آئی او نے مطالبہ کیا ہے کے سرکار تمام ہی شعبہ جات میں روکی ہوئی نوکریوں کی نشستوں کو جلد از جلد پر کریں اور ریاست میں تمام محکموں سے عملہ کی بھرتی کا جلد سے جلد اعلان کریں۔

شعیب عاصم، 
میڈیا سیکریٹری، SIO مہاراشٹر نارتھ

Post a Comment

0 Comments