پہلا مسابقہ ناظرہ قرآن کریم بالتجوید کامیابی سے ہمکنار
الحمدللّٰہ! دارالعلوم نعمان بن ثابت رحمۃ اللّٰہ علیہ،مالیگاؤں روزِ اوّل سے ہی اس جستجو میں کوشاں ہے کہ کس طرح دارالعلوم میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات قرآن کریم تجوید کی رعایت کےساتھ صحیح انداز میں پڑھنے والے بن جائیں. اسی مناسبت سے دارالعلوم اپنے طلباء و طالبات میں نکھار پیدا کرنے، بہتر سے بہترین کی جستجو پیدا کرنے اور قرآن کریم کی تلاوت سے حلاوت تک کا سفر طے کرنا کس طرح ممکن ہو اس کےلئے مختلف انداز سے درس و تدریس کے ساتھ ساتھ امتحانات و مسابقات کا انعقاد کرتاہے.
اسی مناسبت سے مورخہ ۲۸ فروری ۲۰۲۱ بروز اتوار صبح ۸ بجے مرکزدارالعلوم نعمان بن ثابتؒ واقع مسجد زہرہ حجن، گولڈن نگر مالیگاؤں میں جاری تعلیمی سال کا پہلا عظیم الشان مسابقہ ناظرۂ قرآن کریم بالتجوید (پارہ ۱ تا ۱۰) منعقد ہوا. جس میں تین فروعات میں کل ۳۷ ایسے طلباء جنہوں نے امسال ناظرہ قرآن کریم بالتجویدمکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے پورے جوش وخروش کے ساتھ شریک ہوئے. حکم حضرات نے انتہائی باریک بینی کے ساتھ طالبِ علم کی تلاوت کا جائزہ لے کر نمبرات سےنوازہ.
دعافرمائیں ہر طالبِ علم قرآن پاک کو اس انداز میں پڑھنے اور عمل کرنے والا عافیت کے ساتھ بن جائے جیسا کہ اُس کاحق ہے.
ش.ن.الف
دارالعلوم نعمان بن ثابتؒ،گولڈن نگر،مالیگاؤں
0 Comments