The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. نویں جماعت کے طالب علم محمد عمر کو حفظ قرآن مکمل کرنے پر مبارکباد

نویں جماعت کے طالب علم محمد عمر کو حفظ قرآن مکمل کرنے پر مبارکباد


نویں جماعت کے طالب علم محمد عمر کو حفظ قرآن مکمل کرنے پر مبارکباد

مالیگاؤں: اللہ کی ذات سب سے عظیم و برتر ہے۔اس لئے اس کا کلام بھی سب سے اعلیٰ وارفع ہے، دنیا میں اس کلام سے بڑھ کر جادو اثر، پر سوز، شیریں اور سہل کلام یقینا ناپید ونایاب ہے۔خداوندقدوس کا کلام اس قدر فائق وممتاز ہے،کہ روئے زمین پر کوئی کلام اس کا ہم پلہ نہیں ہوسکتا، اس کے کلام کا کسی بندے کے سینے میں آجانا کسی عظیم سعادت سے کم نہیں ہے۔میونسپل کارپوریشن کے سابق صدر مدرس مرحوم حاجی اقبال احمد محمد علی سردار کے پوتے *عمر فاروق* مونس احمد کو اللہ نے اس عظیم کلام کو حفظ کرنے کی سعادت سے سرفراز کیا۔عمر فاروق نے انصاری مسجد (مصری خاں کا باڑہ) سے حفظ قرآن مکمل کیا۔حافظ نعیم پریاگی صاحب نے اس بچے کی سرپرستی کی۔واضح رہے کہ عمر فاروق مونس احمد نویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس بچے نے عصری تعلیم جاری رکھتے ہوئے حفظ قرآن بھی مکمل کیا ہے۔ بلا شبہ یہ قرآن پاک کا اعجاز ہے کہ معصوم بچوں کے سینوں میں اتنی ضخیم کتاب نہایت آسانی سے اور قلیل مدت میں محفوظ ہوجاتی ہے۔آج اس موقع پر ہم ربِّ کریم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ حفظ قرآن کی برکت سے قیامت کے دن حافظ قرآن اپنے والدین کے لئے تاج پوشی کا ذریعہ بنے۔ اس بچے کی سرپرستی کرنے اور قرآن جیسی عظیم کتاب الٰہی کو یاد کرکے اپنے سینے کو انوار وتجلیّات سے معمور کرنے میں مدد کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ہم حافظ قرآن محمد عمر، اسکے اساتذہ اور والدین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

منجانب:منجانب: ماجد حسن(چندر مکھی پاتل)، توصیف احمد (المرجان اسٹور)، محسن احمد (ناز میڈیکل)، معین اختر

Post a Comment

0 Comments