جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس میں آئی سی یو یونٹ والے ایلوپیتھی ہاسپٹل کا شاندار افتتاح
ایلوپیتھی ہاسپٹل سے شہر مالیگاؤں اور اطراف کے لوگوں کو ملے گا فیض : مولانا ارشد مختار
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ادارہ جامعہ محمدیہ میں "ایلوپیتھی ہاسپٹل " کا قیام بروز اتوار 28 مارچ 2021 کو صبح ساڑھے دس بجے عمل میں آیا.جس کا افتتاح مالیگاؤں کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید فیضی کے ہاتھوں ہوا.
اس موقع پر مدعو مہمان خصوصی معروف سرجن ڈاکٹر سعید فیضی اور ڈاکٹر سعید فارانی نے جامعہ محمدیہ میں شعبہ ایلوپیتھی کی شروعات پر انتظامیہ اور ڈاکٹر حضرات کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا.
آج اس ایلوپیتھی ہاسپٹل کی شروعات جنرل تیس بیڈ اورچھ آئی سی یو بیڈ سے ہوئی. جس میں ونٹیلیٹر مشین, تجربہ کار و قابل اسٹاف اور مکمل میڈیکل سہولیات فراہم کی گئی ہے. آئندہ دنوں میں اس ایلیوتھی ہاسپٹل میں مزید دیگر جدید طبی سہولیات کے ساتھ خدمات بھی انجام دی جائے گی. اس طرح کا اظہار و خیال جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس کے چیئرمین مولانا ارشد مختار نے کیا. انھوں نے کہا کہ ایلوپیتھی ہاسپٹل سے شہر مالیگاؤں اور اطراف کے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچے گا.
واضح رہے منصورہ کیمپس میں یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل گذشتہ کئی دہائیوں سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے. جس میں یونانی طب خدمات دی جارہی ہے اور امسال ایلوپیتھی ہاسپٹل کی بنیاد رکھی گئی ہے.
اس افتتاحی تقریب میں مولانا ارشد مختار (چیئرمین, جامعہ محمدیہ) , جناب راشد مختار (سکریٹری ,جامعہ محمدیہ), ڈاکٹر سعید فارانی, جناب شکیل فیضی, ڈاکٹر ابولعرفان, ڈاکٹر مہیش نکم, ڈاکٹرسید منہاج, ڈاکٹر عامر مسلم, ڈاکٹر پرویز فیضی, ڈاکٹر شہزاد, ڈاکٹر عمران منصوری, ڈاکٹر مدثر, ڈاکٹرعبدالماجد اور امگا ڈاکٹرز ٹیم نے شرکت کی.
0 Comments