The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. جمیعة علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک (سلیمانی چوک)کی طرف سے اہلیانِ شہر سے درد مندانہ اپیل

جمیعة علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک (سلیمانی چوک)کی طرف سے اہلیانِ شہر سے درد مندانہ اپیل

جمیعة علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک (سلیمانی چوک)کی طرف سے اہلیانِ شہر سے درد مندانہ اپیل

*جمعیة علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک کی جانب سے شہریان سے اپیل کی جاتی ہیکہ آج شبِ برات کے موقع پر توبہ و استغفار کا خوب خوب اہتمام کرتے ہوۓ شہر اور عالمِ اسلام کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں خوب رو رو کر دعاؤں کا اہتمام کریں شہر میں کساد بازاری اور کورونا کی وبا دوبارہ اپنے ہاتھ پیر پھیلا رہی ہے مریض بڑھ رہے ہیں ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں شہر میں قتل کی وارداتیں جرائم اور نشے کی لت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس تناظر میں بھی دعاؤں اور توبہ کا اہتمام بہت ضروری ہے ۔*

*اپنا اور اپنے اہلِ خانہ کے تحفظ کا خیال رکھتے ہوۓ باہمی دوری بناۓ رکھیں سینیٹائزر کا استعمال کریں اپنے گھر میں داخل ہونے پر اپنےہاتھ ضرور دھوئیں تاکہ ہمارے اہلِ خانہ بیماری سے محفوظ رہیں اپنے محلے کی مساجد یا ہو سکے تو اپنے گھروں میں ہی عبادت کا اہتمام کریں روڈ پر گروپ بنا بنا کر بلاضرورت ادھر ادھر نہ گھومیں۔*

 *پولس اور انتظامیہ کی گائیڈ لائن پر عمل کریں کیونکہ یہ ہماری بھلائی کیلئے ہی ہے رات تاخیر سے قبرستان جانے سے پرہیز کریں یا اگر ممکن ہوتو چہار دیواری کے باہر سے ہی دعا کر لیں اللہ پاک ہماری دعاؤں کو سننے اور خطاؤں کو معاف کرنے والا ہے ۔*

 *ہر حال میں امن قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

*فقط والسلام* 

*صدر و اراکینِ جمعیة علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک*
دفترسلیمانی چوک نیاپورہ

Post a Comment

0 Comments