The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. طلباء و اسکولوں کے مختلف مسائل کو لیکر مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن کی پرانت آفیسر سے میٹنگ

طلباء و اسکولوں کے مختلف مسائل کو لیکر مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن کی پرانت آفیسر سے میٹنگ


طلباء و اسکولوں کے مختلف مسائل کو لیکر مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن کی پرانت آفیسر سے میٹنگ

مالیگاؤں (نامہ نگار): شہر مالیگاؤں میں اقلیتی تعلیمی اداروں، مقامی خود اختیاری اداروں میں زیر تعلیم طلباء، نیز اساتذہ کرام کے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئے مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن کی جانب سے ایک وفد جس میں کنوینر ساجد نثار احمد، ممبر رئیس احمد، او ایس،ممبر انصاری شفیق احمد،الطاف احمد،ممبر، شیخ عبدالوہاب،محمد فیض،امتیاز قیصر و دیگر اراکین پر مشتمل وفد نے مقامی پرانت آفیسر وجے آنند شرما سے میٹنگ کی۔ جس میں مطالبات پر مدالل گفتگو کی گئی کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری جماعت پہلی تا دسویں کے اقلیتی سماج کے طلباء کے لئے پری میٹرک اسکالرشپ میں والدین کی سالانہ آمدنی سرٹیفکیٹ جو کہ پہلے سیلف ڈکلیریشن منظور کیا جاتا تھا فی الحال گزیٹیڈ آفیسر کی سالانہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اس لیے مالیگاؤں میں اقلیتی سماج کے طلباء کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لیے تحصیلدار معرفت والدین کی سالانہ آمدنی سرٹیفیکیٹ کم قیمت میں و تیز رفتار سے مہیا کیا جائے،اسکولوں کی معرفت تمام طلباء کے کاغذات آن لائن قبول کر اسکولوں کو ہی سرٹیفکیٹ عطا کر دی جائے۔ برانت آفیسر نے کہا کہ اس تعلق سے تحصیلدار سے بات کر حل نکالا جائے گا، نیز حکومت سے نمائندگی کی جائے گی، وفد نے مطالبہ کیا کہ شہر کے بینکوں کی جانب سے اسکالرشپ اکاؤنٹ کھولنے میں ہراساں کیا جاتا ہے، ٹرانجیکشن نا ہونے پر بینک کھاتہ بند کیا جاتا ہے نیز اسکالرشپ کی رقم نکالنے میں والدین و طلباء کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر پرانت صاحب نے مسائل کی یکسوئی کے لئے بینکوں سے مشترکہ میٹنگ کی یقین دھانی کرائی۔ مائناریٹی فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ امتحانات قریب ہیں بی ایل و اساتذہ کو بیجا کام نا دیا جائے، ماندھن وقت پر ادا کرے، بی ایل او اساتذہ کی کو تمام سہولیات مہیا کیے جاے اساتذہ کو بی ایل او کام سے مستثنی کیا جائے، فیڈریشن نے مزید مطالبہ رکھا کہ سرکاری دستاویزات کس طرح آسانی کے ساتھ آفس معرفت بنایا جاتا ہے اس کی معلومات آئندہ تعلیمی سال سے طلباء و والدین کو بھی دی جائے جس پر پرانت آفیسر نے آئند تعلیمی سال سے عمل کرنے کی یقین دھانی کرائی، وفد نے مطالبہ کیا ہے تمام تر الیکشن ڈیوٹی سے ہیڈ ماسٹر صاحبان کو متشنی قرار دیا جائے جس پر توجہ دینے کی یقین دھانی پرانت آفیسر وجے آنند شرما نے کرائی۔

Post a Comment

0 Comments