The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. جائیں تو جائیں کہاں؟

جائیں تو جائیں کہاں؟


جائیں تو جائیں کہاں؟

*✍️مومن عمران*

   *اسلام پورہ وارڈ نمبر بارہ کے کارپوریٹرز شاید بھول گئے کہ اُن کی وارڈ میں کچھ ذمّہ داریاں ہیں۔ عوام نے انہیں وارڈ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے چُن کر دِیا ہے اور وہ بھی تاریخ ساز ووٹوں سے۔۔۔ پچھلے تمام سالوں کو چھوڑ کر اگر ہم بات صرف اِن پانچ سالوں کی کریں تو وارڈ میں صرف ایک دو روڈ، کچھ گٹروں پر سلیب اور کھمبوں پر لائٹ بدلنے کے علاوہ کوئی نیا کام نہیں ہوا۔*
   *اب آتے ہیں وارڈ کے مسائل کی طرف۔۔۔۔ سب سے پہلے تو ہم ذکر کریں گے وارڈ میں آوارہ کتّوں کا کہ کوئی گلی ایسی نہیں جِن میں آوارہ کتّے دندناتے نہیں پھرتے۔۔۔ اوپر سے ستم ظریفی یہ کہ جب جی چاہے کسی کو بھی کاٹ لیتے ہیں بچّوں کو صبح اسکول خود چھوڑنے جانا پڑتا ہے جبکہ اسکول پاس میں ہی ہے پھر بھی خدشہ کہ خدانخواستہ۔۔۔۔۔ مدو بابا مسجد کی گلی میں پچھلے دو مہینے سے ایک کتیا ہے جو اب تک کئی لوگوں کو کاٹ چُکی ہے اور بار بار توجہ دلانے کے باوجود اب بھی دندناتے پھر رہی ہے حتیٰ کہ یہ خبر اخبارات میں بھی ریلیز ہو چکی ہے۔۔۔۔۔ وارڈ کے کھمبوں پر لائٹ لگتا ہے کچھ دنوں میں بند ہو جاتا ہے پھر ہفتوں بند رہتا ہے عذر یہ پیش کیا جاتا ہے کہ ممبئی بھیجنا پڑتا ہے اُسے بنوانے کے لئے اُس میں ٹائم پاس ہوتا ہے۔ پچھلے ایک سال سے مدو بابا مسجد کے پاس ایک لائٹ اسکرین ٹچ موڈ پر ہے گلی میں جتنی بار گاڑی آتی جاتی ہے لائٹ جل بجھ ہوتا ہے اور اگر کھمبے کو ہلکا سا ٹچ کریں تو بھی جل بجھ کرتا ہے مانو کھمبا اسکرین ٹچ موڈ پر ہو۔ اور سب سے بڑا مسئلہ اِس وقت مچھروں کا ہے۔۔۔۔ وارڈ میں اِس قدر مچھر ہیں کہ اللّٰہ کی پناہ۔۔۔ بیٹھے شخص کو ہر منٹ پر پہلو بدلنا پڑتا ہے یا ہاتھ مارنا پڑتا ہے بندہ چین سے بیٹھ ہی نہیں سکتا۔ محفل میں آدھی سے زیادہ بات مچھروں پر ہی ہوتی ہے جہاں اِدھر اُدھر کی بات چھیڑو یہ پھر کاٹ لیتے ہیں مجبوراً گھر کا رخ اختیار کرنا پڑتا ہے اور گھر میں گھستے ہی بیوی کی جلی کٹی سننی پڑتی ہے (نِکل جَاتو تو آتو اَئی نئی، ہیّاں اتّا مچھر کاٹ رہے بچّوَّن بھی پریشان ہین) اور پھر گھر میں سوتے ہوئے بچوں کے سرہانے بیٹھ کر مچھر مارنا پڑتا ہے یا بار بار اٹھ کر دیکھنا پڑتا ہے کہ کہیں کوئی مچھر اُنہیں کاٹ یا سَتا تو نہیں رہا ہے۔۔۔۔*
   *اگر کسی کو بھی اِن شکایتوں میں مبالغہ آرائی نظر آ ئے تو بیشک وہ مجھ سے بالمشافہ رات میں کسی بھی وقت میری کھاناول پر ملاقات کر سکتا ہے۔*
   *نوٹ۔۔۔۔۔۔ اِس پوسٹ میں مَیں نے صرف ایسے مسائل کا ذِکر کِیا ہے جو میری نظروں کے سامنے ہیں ہوسکتا ہے کہ وارڈ میں اور بھی مسائل ہوں جِس کا مجھے علم نہیں۔۔۔ اور دوسری بات یہ کہ اِس پوسٹ میں صرف مسائل لکھے گئے ہیں اُن مسائل سے پیدا ہونے والے مسائل کی فہرست طویل ہے اِس لئے پوسٹ کو ادھوری سمجھیں ہو سکتا ہے کہ پارٹ ٹو بھی ریلیز ہو۔۔۔*
   *آخر میں اسلام پورہ کے لوگوں سے التجاء کرتا ہوں کہ وارڈ کے الیکشن پر توجہ دیں اور سرکردہ افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ کِسے وارڈ کی نمائندگی کے لئے کارپوریشن بھیجا جائے؟ یہ کوئی بہت بڑا کام نہیں ہے ہر گلی سے ایک شخص کو کمیٹی میں شامل کریں اور ایماندارانہ طریقے سے کسی قابل شخص کو چُنیں کہ جو ہماری امیدوں پر کھرا اترے اب چاہے وہ امیر ہو یا غریب*

*✍️مومن عمران مدو بابا مسجد اسلام پورہ مالیگاؤں*
9226440999

Post a Comment

0 Comments