شہر کے MLA کی خاموشی چہ معنی دارد
کیاشہر نے 2019 میں قیادت تبدیل کر کے غلطی کی
ایم ڈی ایف کے علاوہ شیخ رشید،آصف شیخ ، مستقیم ڈکنیئی، شان ہند ڈاکٹر خالد توجہ دیں
مالیگاؤں( ہم بھارت نیوز نیٹ ورک) چند دنوں میں جملہ مسلمانوں کا سب سے مقدس اور مذہبی ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور پھر رمضان عید بھی ایسے میں مقامی بجلی ٹھیکےدار کی من مانی عروج پر ہے۔ بجلی ڈپارٹمنٹ کی نا اہلی اور من مانی و بجلی سپلائی معاملے میں شہر کے MLA کی خاموشی آخر کیا معنی رکھتی ہے؟
پورے شہر میں اس خاموشی پر چرچا جاری ہے ۔تو کیا شہر نے سن 2019 میں قیادت تبدیل کر کے غلطی کی جو سزا مل رہی ہے۔ کیوں کہ موجود قیادت کے جاری ایام میں بجلی نے اپنا ٹھیکہ لیا اور کام کاج شروع کیا تو کیا اس معاملے میں موجودہ MLA خاموش رہیں گے؟
شہر والوں کی آواز کون بلند کرے گا ؟
عوامی سطح پر مطالبہ کیا جارہا ہے کہ شہر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے علاوہ شیخ رشید ،آصف شیخ، مستقیم ڈکنیٹی ،شان ہند ، عتیق کمال، یوسف سیٹھ اور اعجاز بیگ کے علاوہ پاور لوم کی دیگر تنظيميں شہر کے مسائل پر ایک ساتھ ایک آواز میں دبنگ نمائندگی کے لئے آگے آئیں۔ کیوں کہ کلکتہ بجلی نظام اور من مانی کے خلاف موجودہ MLA سے امیدیں اب فضول سمجھی جارہی ہیں۔ کیا ہم یہ مان لیں کہ موجودہ ایم ایل اے کی بسّی اٹھ چکی ہے؟ تو پھر اتنی خاموشی آخر کیوں ؟ شہر میں عوامی سوالات جاری ہیں۔
0 Comments