The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. بریلی شریف پہنچنے پر محافظِ ناموسِ رسالت، الحاج محمد سعید نوری کا پُرتپاک استقبال کیا گیا

بریلی شریف پہنچنے پر محافظِ ناموسِ رسالت، الحاج محمد سعید نوری کا پُرتپاک استقبال کیا گیا

بریلی شریف پہنچنے پر محافظِ ناموسِ رسالت، الحاج محمد سعید نوری کا پُرتپاک استقبال کیا گیا

*تحفظِ ناموسِ رسالت ہی ایمان کی جان ہے، مسلمان اپنے نبی کی عزت و ناموس پر سب کچھ قربان کرسکتا ہے۔ (الحاج محمد سعید نوری)*

*بریلی شریف:* (رضوی سلیم شہزاد کی رپورٹ) قرآن کریم کی آیات پر ملعون وسیم رضوی کے اعتراضات پر سپریم کورٹ میں پیر کو ہونے والی سنوائی اور شیطان ملعون نرسنگھانند کے خلاف موثر اور جامع قانونی کاروائی کی غرض سے دلی اور بریلی کے سفر کے دوران بانیِ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری کا بریلی اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموس کی خاطر شہر شہر دورہ کرکے مسلمانوں کو بیدار کرنے پر آپ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر رضا اکیڈمی بریلی شریف کے الحاج محمد اقرار رضوی نے کہا کہ شہرِ محبت بریلی شریف کا ہر مسلمان تحفظِ ناموسِ رسالت کی خاطر قائد ملت، جانشینِ تاج الشریعہ کی سرپرستی میں ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے، ملک کے آئین کی روشنی میں جتنی سخت سزا اسے دلوائی جاسکتی ہے، اس کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ یہاں موجود شہر امام مفتی خورشید عالم منظری نے فرمایا کہ بانی رضا اکیڈمی کی خدمات یقینی طور پر حضور مفتیِ اعظم علامہ مصطفی رضا خان قادری بریلوی علیہ الرحمۃ کا جیتا جاگتا فیضان ہے جو پورے ملک و بیرون ملک سنی مسلمانوں کی رہبری کرتا چلا آرہا ہے۔ اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے فرمایا کہ دنیا کے کسی علاقے کا مسلمان ہو، وہ کبھی بھی اپنے نبی کی ادنی سی توہین بھی برداشت نہیں کرسکتا، نبی کی ناموس کی حفاظت ہی ایمان کی جان ہے۔
بریلی شریف پہنچ کر رضا اکیڈمی وفد نے الحاج محمد سعید نوری صاحب کی قیادت میں حضور اعلی حضرت، حضور مفتیِ اعظم، حضور تاج الشریعہ و دیگر بزرگانِ دین کے مزارات مقدسہ پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر گستاخانِ رسول و معترضینِ قرآن کی شکستِ فاش اور مسلمانان عالم کی سرخروئی کے لیے خاص دعا بھی کی گئی۔ الحاج محمد سعید نوری کا استقبال کرنے بریلی اسٹیشن پہنچنے والے وفد میں 
حاجی اقرار رضوی، گوہر علی خان، نجمی بھائی، نادر خان، شہر امام مفتی خورشید عالم منظری، ڈاکٹر حسن نوری، اسرار بھائی، محمد آصف رضوی، گڈو بھائی رضوی ، محمد زاہد رضوی وغیرہ شامل رہے

Post a Comment

0 Comments