The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. " آؤ سنسکرت سیکھیں " اردو میں سنسکرت زبان سیکھنے کی پہلی کتابعلامہ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ کی تین کتابوں کا اجراء

" آؤ سنسکرت سیکھیں " اردو میں سنسکرت زبان سیکھنے کی پہلی کتابعلامہ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ کی تین کتابوں کا اجراء


" آؤ سنسکرت سیکھیں " اردو میں سنسکرت زبان سیکھنے کی پہلی کتاب
علامہ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ کی تین کتابوں کا اجراء

مورخہ ۸ اپریل ۲۰۲۱ء، بروز جمعرات، بعد نماز مغرب، دی نالج انگلش اسکول، مالیگاؤں کے ملٹی پرپز ہال میں اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے سبکدوش مدرس، مدرسہ تعلیم القرآن کے سرپرست، استاذ عربی، مولانا نعیم الظفر نعمانی دامت برکاتہم کی صدارت میں تقریب اجراء منعقد ہوئی جس میں شہر و بیرون شہر میں اپنی فصیح و بلیغ خطابت کے لیے مشہور و معروف علمی شخصیت الشیخ علامہ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ کی بیک وقت تین کتابوں ۱)بدایۃالنحو(بدست، مولانا نعیم الظفر نعمانی) تنویر النحو (بدست، شیخ عبدالوحید سلفی) اور آؤ سنسکرت سیکھیں (بدست، ڈاکٹر ساجد صدیقی) کا اجراء بالترتیب عمل میں آیا- اس موقع پر ڈاکٹر ساجد صدیقی (شریمدبھگوت گیتا کے پہلے اردو مترجم) نے اظہار خیال فرماتے ہوئےکہا کہ آؤ سنسکرت سیکھیں اردو زبان میں پہلی حیرت انگیز علمی کاوش ہے اور مجھے امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ اس کتاب کے ذریعے اس زبان کو سمجھنے کے بعد ہمیں برادران وطن کے قریب آنے کا موقع ملے گا اور ادیان کےتقابلی مطالعے کے ذریعے باہمی منافرت کے خاتمے میں مدد ملے گی ان شاء اللہ- ناشک سے تشریف لائے شیخ عبدالوحید سلفی نے ان کتابوں کی تالیف پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور انہیں طلبہ کے لیے انتہائی مفید بتلایا۔ مولف موصوف نے کہا کہ چونکہ سنسکرت زبان کو سمجھنے کے لیے اردو زبان میں اب تک کوئی کام نظر سے نہیں گزرا اسی لیے میں نے اس سمت پیش رفت کی جبکہ، بقیہ دو کتابوں سے عربی گرامر کے طلباء کو علم نحو کے فہم میں آسانی ہوگی- صدر تقریب مولانا نعیم الظفر نعمانی دامت برکاتہم نے اپنے صدارتی خطاب میں علم کی اہمیت و افادیت اور موجودہ دور میں ایسی علمی کتابوں کی ضرورت پر قرآن و احادیث کی روشنی میں مفصل گفتگو فرمائی اور علامہ جلال الدین قاسمی کی ان علمی کاوشوں کی ستائش کی۔ اور انکے حق میں دعائیہ کلمات ادا کیے۔ ڈاکٹر ساجد صدیقی نے آو سنسکرت سیکھیں ایک کتاب دو ہزار روپے میں خرید کر صاحب کتاب کے حوصلوں کو جلا بخشی- اس تقریب میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر چنیدہ مگر اہم شخصیات موجود تھیں- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے انجام دیے. ملحوظ رہے کہ یہ تمام کتب امیزون ڈاٹ ان پر قیمتاً دستیاب ہیں۔ آف لائن حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 9834926449/7020045359

Post a Comment

0 Comments