مسلم پرسنل لاء کا حصہ رہے دیویانگ سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر مومن مصدق صاحب کو استقبالیہ
مالیگاؤں، دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب کا گذشتہ روز دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے استقبال کیا گیا اترپردیس شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی عرضداشت کو ملک کی سب سے بڑی عدلیہ سپریم کورٹ نے خارج کر دیا ہے اس آن لائن سماعت میں ہمارے شہر عزیز کے ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب نے بھی حصہ لیا جوکہ ہمارے شہر کے لئے فخر کی بات ہے اس موقع پر دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے انکی حوصلہ افزائی کی گئی حالانکہ موصوف سے جس وقت ہم نے گفتگو کی تو صاف انکار کر دئیے مگر اس حوصلہ افزائی کا اہم مقصد سماج میں ایک مثبت پیغام کا جانا بھی ضروری ہے موصوف کو سوسائٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ انصاری سالک اور ریاض احمد عرف ماما کے دست مبارک سے گلدستہ پیش کیا گیا ورکنگ کمیٹی کے اہم رکن اقبال سونل اور کرم اللہ کے ہاتھوں شال کا نذرانہ پیش کیا گیا اختر حسین اور انس واچ کے ہاتھوں تحائف پیش کئے گئے اس مختصر سی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے کہ مجھے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں کام کرنے کا موقع ملا مجھے خوشی ہوتی ہے ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے میں اور مجھے اس طرح کے کام کرنے سے دلی سکون ملتا ہے اخیر میں سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے لیے میرے اور میرے والد کا قانونی اعتبار سے مکمّل تعاون رہے گا اس موقع پر دیویانگ سوسائٹی کی ورکنگ کمیٹی کے تمام ہی اراکین شریک رہے.
جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ
0 Comments