The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. دیویانگ سوسائٹی معذوروں کے مسائل کو لیکر مسلسل سرگرم

دیویانگ سوسائٹی معذوروں کے مسائل کو لیکر مسلسل سرگرم


دیویانگ سوسائٹی معذوروں کے مسائل کو لیکر مسلسل سرگرم

مالیگاؤں، ان دنوں شہر مالیگاؤں اور اطراف کے علاقوں میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس مکمّل طور سے اپنا دامن پسارے ہوئے ہے شہر کا معاشی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اسی اثنا میں ایک ایسا شخص جسکا پورا جسم اللہ کے فضل سے صحیح سلامت ہے وہ شخص بھی مکمّل طور پر روزگار کو لیکر سخت مصیبتوں کا سامنا کرنے پر مجبور ہے ایسے بے سرو سامانی کے عالم میں دیویانگ سوسائٹی حکومت کی گائیڈ لائن کو فالو کرتے ہوئے قانون کے دائرے میں رہ کر معذوروں کے مسائل کو لیکر سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر اور ورکنگ کمیٹی کے اراکین مسلسل سرگرم عمل ہیں گذشتہ روز سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر جناب ابو عاصم آعظمی صاحب مالیگاؤں شہر کے دورے پر تھے اس موقع پر بھی سوسائٹی کے اراکین ان سے باالمصافہ ملاقات کرتے ہوئے انکا استقبال کیا اور سوسائٹی کے صدر جناب مدثر رضا صاحب نے معذوروں کے مسائل پر ٹھوس گفتگو کرتے ہوئے ایک مطالباتی لیٹر انکو سپرد کیا اسی طرح مقامی لیول پر کانگریس آئی کے مقامی صدر و سابق میئر جناب شیخ رشید صاحب سے جمعہ بعد سوسائٹی کے ایک وفد نے ان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کرتے ہوئے معذوروں کی جگہ کیلئے گفت شنید کی گئی شیخ رشید صاحب وفد کی موجودگی میں ہی کارپوریشن کے نائب کمشنر نتین کاپڑنیس صاحب کو فون کے ذریعے حالات سے آگاہ کیا اور شیخ رشید صاحب نے مکمّل طور سے یقین دہانی کرائی کہ آپکا کام ان شاء اللہ جلد ہی ہوجائے گا.
جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

Post a Comment

0 Comments