The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. مالیگاؤں شہر کے سول ہاسپٹل میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی خواتین کے ساتھ سوتیلا سلوک کب تک

مالیگاؤں شہر کے سول ہاسپٹل میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی خواتین کے ساتھ سوتیلا سلوک کب تک


مالیگاؤں شہر کے سول ہاسپٹل میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی خواتین کے ساتھ سوتیلا سلوک کب تک

 

*کل رات کو بھکو چوک پر ایک مریضہ کے رشتے داروں کو خواتین سمیت روڑ پر آکر احتجاج کرنا پڑا اسکی وجہ یہ بنی کے سول ہاسپٹل میں ڈیلیوری کیلئے جانے والی مریضہ کو مختلف بہانے بازی کرکے واپس کردیا گیا اور وقت زیادہ ہونےاور صیح وقت پر طبی امداد نہ ملنے سے زچہ اور بچہ دونوں دوسرے کسی دواخانے جاتےہوے راستے میں ہی انتقال کرگئے آخر کب تک ایسا چلتا رہے گا سول ہاسپٹل میں موجودہ ڈیلیوی  وارڈ میں کام کرنے والا اسٹاف اپنے موڈ کے حساب سے کام کرتا ہے اور مختلف بہانے بتا کر ڈرا کر اور مریض کے اہل خانہ کو خوف میں مبتلا کرکے واپس کر دیا جاتا ہے اور بولا یہ جاتا ہے کہ پریشر بہت زیادہ ہے وینٹیلیٹر اور آکسیجن کرونا کے مریضوں کے لئے استعمال ہو رہا ہے آپ کے پیشنٹ کو لگاںٔینگے تو اسکو بھی کرونا کے اثرات ہو سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ*

 *کل ایک مئی بروز سنیچر کو سول ہاسپٹل میں ہی اور ایک عورت کو مختلف وجہ بتا کر واپس کردیا گیاانتہائی غریب اور پریشان لوگ تھے پھر کچھ مخیر حضرات نے مل کر انکی مالی مدد کی اور انھیں نیا فاران ہاسپیٹل علاج کیلئے بھیجا گیا (اس مریضہ کا بھی سیرزر کا ہی معاملہ تھا)*
*اور بھی اس طریقے کے معاملات وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہتے ہیں اور عام عوام کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے*
*تقریبا تین مہینہ قبل میں ایک خود ڈیلیوری کے  معاملہ کو لیکر سول ہاسپیٹل گیا مختلف بہانہ بازی کرکے اسے بھی واپس کردیا گیا اور  واپس بھیج دینے کی وجہ صرف اور صرف پریشر زیادہ ہے بتایا گیا* 
 *سول ہاسپٹل کا ڈیلیوری اسٹاف اتنی چالاکی سے اپنا دامن بچا لیتا ہے ایک بار بول دئیے دھولیہ سول لیکر جاٶ یا پراںٔیویٹ اسپتال لے جاؤ تو پھر بات ختم کسی بھی طرح کا وسیلہ لگا لو بات وہی پر ختم ہوجاتی ہے پریشر کا پرابلم ہے اور نہ جانے کیا کیا بہانہ بلکل تیار رہتا* 
*ان کی بہانے بازی اور من مانی کا پول اسی وقت کھل گیا جب دھولیہ سول ہاسپیٹل بھیجی گںٔی اس مریضہ کو میں علی اکبر ہاسپٹل لے کر گیا اور  والی اس کی ڈیلیوری علی اکبر ہاسپٹل میں کی گئی* 
*اس لئے شہر کے تمام ہی لیڈران سے گزارش ہیکہ اس معاملہ کو معمولی نہ سمجھتے ہوۓ سول اسٹاف پر لگام  لگائی جاۓ تاکہ کل پھر انکی لا پرواہی کی وجہ سے کوئی جان نہ چلی جائے اور اہل خانہ سسکیاں لیتے رہ جاے* 


*انصاری افتخار احمد*
*ادارہ مولانا محمد حنیف ملی بیلباغ*

Post a Comment

0 Comments