مالیگاؤں : لوڈ شیڈنگ, سیریس مریض , ماہ رمضان اور سرخیاں بٹورتے لیڈران
مالیگاؤں (مدثر علی نیوز 41)یہ بات غلط نہیں ہوگی کہ مالیگاؤں شہر کا کوئی پرسان حال نہیں , مسلم اکثریتی کہلانے والے اس شہر کی کارپوریشن پر بھی مسلم لیڈران کی ہی اجارہ داری ہے۔ باوجود اس کے یہاں کے عوام لاچار اور شہر خستہ حالی کا شکار ہے۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ لیڈران کو شہر کی کم اپنی جیب اور اپنے پریوار کی زیادہ فکر ہے۔ بھولی بھالی عوام کی نہ کارپوریشن میں چلتی ہے نہ کسی سرکاری دفتر میں اور ناہی پولیس محکمہ میں۔
لیڈران کو صرف میمورنڈم دیتے ہوئے دیکھا جاتا ہے پھر وہ فوٹو اخبار کی زینت بن جاتا ہے بعد میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا کہ کام ہوا یا نہیں غلطی سے کسی کے ہاتھ سے کوئی کام ہو بھی گیا تو وہ شہر بھر میں ڈھنڈورا پیٹتا پھرتا ہے۔
رمضان کا مہینہ چل رہا ہے ۔ کورونا جیسی بیماری میں بھی بجلی کمپنی کو کسی کا ڈر نہیں شہر کے مختلف علاقوں میں پاور بند ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور ایک بہت ہی سیر یس مسلہ ہسپتال میں داخل مریضوں کا دیکھا جا رہا ہے , اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مالیگاؤں میں مریضوں کی تعداد کم ہیں۔ لیکن ہسپتال میں بیرون شہر کے کافی تعداد میں مریض داخل ہیں , اچانک پاور جانے سے ہسپتال کا پورا سسٹم بند ہو جاتا ہے کسی وجہ سے پاور بیک اپ نہ ہوا تو مریض ویسے ہی مر جائےگا۔
اس مسلے کو باریکی کے ساتھ دیکھ کر اس پر عمل کرنا چاہیے تا کہ لوگوں کی اصل پریشانی کم ہو اور ایک چھوٹی سی وجہ سے کسی کو اپنی جان سے ہاتھ نہ دھونا پڑے۔
0 Comments