دیویانگ سوسائٹی نیشنل ایوارڈ سے سرفراز
مالیگاؤں، الحمدللہ، اللہ رب العزت کا بے پناہ احسان عظیم ہے کہ دیویانگ سوسائٹی کی کارکردگی کے عوض ایسوسی ایشن اوف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے نیشنل ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے جوکہ نہ صرف ہمارے لئے بلکہ اس شہر کے لئے بھی خوش آئند بات ہے ایسوسی ایشن اوف مسلم پروفیشنلس نے ملک بھر کی نمایاں اور بہتر کام کرنے والی سماجی تنظیموں، این جی او، اور رضا کاران کو ہر سال نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلینس سے نوازہ جاتا ہے یہ ایوارڈ قومی اور ریاستی سطح پر تین زمروں تعلیم، روزگار، اور انسانی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے
واضح رہے کہ ایسوسی ایشن اوف مسلم پروفیشنلس کے پاس پورے مہاراشٹر سے بےشمار تنظیموں کے نام سامنے آئے تھے مگر پورے مہاراشٹر سے صرف نو تنظیموں کو اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جس میں سے ہمارے مالیگاؤں کی ایک تنظیم بنام دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کو سلیکٹ کیا گیا جو کہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے دیویانگ سوسائٹی ہمہ وقت معذوروں کے ہر مسائل کو لیکر مسلسل ٹھوس نمائندگی کر رہی ہے اس خوشی کے موقع پر ہم اللہ رب العزت کا بے پناہ شکر گذار ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ہمیں اسی طرح خدمت خلق کے جذبے سے سرشار رکھے. (آمین)
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ
0 Comments