دیرینہ روایات کی پاسداری کرتے ہوئے امسال بھی مالیگاوں گرلس ہائ اسکول وجونئر کالج میں تقریب یوم جمہوریہ کا اتعقاد
انتہائ تزک و احتشام کے ساتھ انجام پذیر ہوا۔ اسکول کی سینئر و فعال معلمہ محترمہ شکیلہ مہدی حسن صاحبہ نے رسم پرچم کشائ کی۔آٹھویں اور نویں جماعت کی طالبات نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اسکول کی ہونہار طالبہ مریم ممتاز عبدالمالک کی قرآت سے تقریب کا آغاز ہوا
۔صدر تقریب کے فرائض ڈاکٹر نیہا سورج کھرے(ماہر امراض جلد) نے انجام دئیے۔اسکول کے معلم مبشر انجم سرنے غرض و غایت پر روشنی ڈالی نیز تعارف و گل پیشی کے مرحلے کو ظفر عابد سر نے طے کیا۔اسکول کی ساپق ہونہارطالبہ شہر عزیز کی مشہور ماہر امراض جلد ڈاکٹر شمیلہ آفرین بلال احمد نفس بہ نفیس مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسٹیج پر جلوہ افروز تھیں
دیگر مہمانان کرام ڈاکٹر صدیق ہاشمی' ڈاکٹر افتخار' ڈاکٹر عرفان رحمانی' قیوم سیٹھ 'حاجی عبدالغفار منشی' بلال سر و دیگروظیفہ یافتگان ٹیچرز و صاحبان نے اسٹیج کو رونق بخشی۔قومی گیت اردو ، انگریزی تقریریں، ایکشن سانگ، لیزم وغیرہ آئٹمس حاضرین کے روبرو پیش کئے گئے جنہیں کافی پسند کیا گیا اور مہمانان کرام کیجانب سےپروگرام میں حصہ لینے والی طالبات کوانعامات سے مستفیض کیا گیا۔
خصوصا پریڈ میں حصہ لینے والی طالبات کو بیشما ر انعامات ملے۔اسکول کی جانب سے ڈاکٹر شمیلہ و ڈاکٹر نیہا کھرے کو تحائف پیش کئے گئے نیز اسکول کے ہردلعزیز پرنسپل محترم ریحان ہمدانی سر کو چوبیسواں اردو کتاب مالیگاوں٢٠٢١ میں بہترین کارکردگی انجام دینے پر ملنےوالی ٹرافی "نشان تشکر" اور سرٹیفیکیٹ سےمہمان کرام کے ہاتھوں مستفیض کیا گیا۔
ڈاکٹر شمیلہ نے طالبات کو پیغام دیا کہ وہ اپنی اچھی صحت اور تعلیم پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ بھی بیدار رکھیں ۔صدر مجلس نے اپنی مخاطبت میں طالبات کو اعلی تعلیم سے آراستہ ہونے کی تلقین کی۔پرنسپل ریحان ہمدانی سر کے ہدیہ تشکر کے بعد صدر موصوفہ کی اجازت سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ نظامت کے فرائض ناہید کوثر آپا نے انجام دئیے۔
شعبئہ نشرو اشاعت MGHSJC.
0 Comments