The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. مراٹھی روزنامہ بالے کلّہ کی جانب سے ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے کے ہاتھوں دیویانگ سوسائٹی ایوارڈ دیا گیا

مراٹھی روزنامہ بالے کلّہ کی جانب سے ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے کے ہاتھوں دیویانگ سوسائٹی ایوارڈ دیا گیا


مراٹھی روزنامہ بالے کلّہ کی جانب سے ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے کے ہاتھوں دیویانگ سوسائٹی ایوارڈ دیا گیا

             26 جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر مالیگاؤں آوٹر کا ایک معروف ادارہ روزنامہ بالے کلہ کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر موتی باغ ناکہ کُرشنا لانس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے
 مہمان خصوصی وزیر زراعت شری دادا جی بھوسے صاحب جو کسی وجہ سے پروگرام میں تشریف نہیں لا سکے اس پروگرام میں ناصرف شہر مالیگاؤں بلکہ اطراف کے بھی ایسے لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا 
جو سماج میں اپنے اچھے کاموں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بالے کلہ کی اس سالانہ تقریب میں ٹوٹل 56 لوگوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس میں دیویانگ سوسائٹی کا ایک اہم مقام ہے
 شہر مالیگاؤں کی ڈی وائے ایس پی شریمتی لتا ڈھونڈے صاحبہ کے ہاتھوں دیویانگ سوسائٹی صدر و اراکین کو معذوروں کی فلاح و بہبود کے عوض یہ ایوارڈ دیا گیا
 ہے اس موقع پر دیویانگ سوسائٹی کی ورکنگ کمیٹی کی طرف سے صدر مدثر رضا، اختر حسین، اقبال سونل، ریاض احمد عرف ماما کے علاوہ عمران احمد مانے بنفس نفیس حاضر تھے.
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں

Post a Comment

0 Comments