بینا ونابیناؤں کے مدرسے میں پرچم کشائی
26؍جنوری 2022ء بروز بدھ صبح30:8بجے درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی ،چندن پوری روڈ، مالیگاؤں احاطے میں بینا و نابیناؤں کا مدرسہ دارالعلوم اہلسنّت فیض القرآن لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات لڑکیوں کی فری سلائی کلاس خدیجہ حجن زوجہ حاجی محمد الیاس سلائی کلاس معصوم یتیم خانہ میں جشنِ یوم جمہوریہ کے موقع پر جانشینِ صوفیٔ ملّت حضرت صوفی نورالعین صابری صاحب کے بدست پرچم کشائی ہوئی باقاعدہ طور پر پروگرام ہوا جس میں سرپرستی محترم صوفی شمس الضحیٰ قادری صاحب نے فرمائی صدارت کے فرائض فدائے اشرفیت اشرفی عبدالماجد شکاری صاحب نے انجام دی ۔نظامت ناظم اعلیٰ صوفی جمیل احمد قادری صاحب نے کی ۔اس موقع پر ترانۂ ہندوستان نابینا حافظ محمد ذاکر فیضی و طلباء نے پیش کی
اس موقع پر صدر مدرس حافظ محمد اسماعیل اشرفی صاحب نے کہا کہ بھارت جب آزاد ہوا ۔آزاد بھارت کیلئے ایک قانون ترتیب دیا گیا جس میں پورے دیس سے نامور لوگوں نے مل کر کے ایک قانون بنایا جس میں ہندو ،مسلم ،سکھ، عیسائی، ہر ذات اور دھرم کے لوگوں کو اپنے مذہب پر قائم رہتے ہوئے اپنے دھرم کے مطابق زندگی گذارنے کا اُصول اور ضابطہ قانون بنایا گیا ۔آج تک اُس قانون پر عمل جاری ہے ۔قاری نور محمد چشتی صاحب نے کہا ملک کی آزادی میں جتنا خون مسلمانوں نے بہایا ہے اور کسی کا نہیں ۔علمائے اسلام نے اِس دیس کی آزادی کیلئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا اور اُنہیں قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم آزادانہ طور پر زندگی گذار رہے ہیں لیکن کہیں نہ کہیں مسلمانوں کے ساتھ جارحانہ سلوک کیا جاتا ہے ۔ جانشین صوفیٔ ملّت صاحب نے کہا کہ بھارت کے قانون کی عمل آوری پر دیس کے ہر ناگرک کو چاہے وقت کا صدر جمہوریہ ہو یاچھوٹی سے چھوٹی نوکری والاشہری ہو اُسکو اُس پرعمل کرنا چاہئے تب جاکر ہمارا دیس سونے کی چڑیا کہلائے گا ۔خطبۂ صدارت پیش کرتے ہوئے اشرفی عبدالماجد شکاری صاحب نے کہا مذہب نہیں سکھاتا آپس میںبیر رکھنا ہندی ہیں ہم وطن ہیں ہندوستاں ہمارا وہیں خطیبِ ملّت صاحب نے دیس کی اکھنڈتا ،اُنّتی بھائی چارگی کیلئے تعمیر و ترقی کیلئے ہندو مسلمان سکھ عیسائی ہر ذات اور دھرم کے لوگوں کو آپس میں اتحاد واتفاق کے ساتھ زندگی گذاریں اس کیلئے دُعا کی ۔ساتھ ہی ساتھ بانیٔ دارالعلوم صوفیٔ ملّت حضرت صوفی غلام رسول صاحب قادری کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کیاگیا اُن کیلئے دُعائیں کی گئیں اور اُنکے مشن کو جاری رکھنے کیلئے ہمہ وقت اتحاد و اتفاق کے ساتھ کوشش کرنا طئے پایا ۔حاضرین میں سیٹھ شیخ اکبر صاحب،صوفی افضال قدیری صاحب ،مولانا مختار اشرفی صاحب، حافظ عرفان رضا صاحب، حافظ ساجد اشرفی صاحب، حافظ محمد یاسین صاحب، حکیم محمد صابر صاحب، صوفی حامد چشتی صاحب، شمس الدین اینٹ والے صاحب، صوفی بلال احمد صابری صاحب، صوفی کلیم احمد صابری، حافظ افروز نابینا صاحب، حافظ عمران نابینا صاحب، حافظ امجد نابیناصاحب، دارالعلوم کے طلبہ مدرسے کی طالبات سلائی کلاس کی طالبات معلمات معززینِ شہر شریک رہے ۔ بچوں میں دارالعلوم کی جانب سے چاکلیٹ، گولی ، اور خطیبِ ملّت صوفی انیس احمد قادری صاحب کی جانب سے میٹھائی تقسیم کی گئی وہیں پر صوفیٔ ملّت صاحب کے نام سے نیازِ مبارکہ دوپہر میں بچوں میںتقسیم کیا گیا۔
ایسی تحریری اطلاع ناظم اعلیٰ صوفی جمیل احمد قادری ٹیلر صاحب نے دی۔
0 Comments