دیویانگ سوسائٹی کی طالبہ سارقہ نسرین کی ڈی ایڈ میں نمایاں کامیابی
مالیگاؤں، شہر میں معذوروں کی نمائندہ تنظیم بنام دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی سے جڑے گریجویٹ معذور حضرات کی ایک اچھی خاصی تعداد ہے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نیا اسلام پورہ کی مشہور و معروف شخصیت النور مینس ویئر کے روح رواں محمد شاہد ٹیلر کی لڑکی سارقہ نسرین محمد شاہد نے امسال ڈی ایڈ میں ٪80 فی صد نمبرات حاصل کرکے اپنی کالج، والدین، اور شہر کے علاوہ دیویانگ سوسائٹی کا نام روشن کیا ہے قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سارقہ نسرین کے والد پیشے کے اعتبار سے درزی ہیں اور گھر میں سارقہ کے علاوہ انکی ایک اور چھوٹی بہن جو آٹھ سے دس سال کی ہے وہ بھی معذور ہے مگر ایسے حالات کے باوجود سارقہ کی بےمثال کامیابی جو قابلِ رشک ہی نہیں بلکہ سماج میں ایک مثال ہے ان لوگوں کے لیے جنھیں تمام تر سہولیات میسر ہونے کے باوجود تعلیم سے جی چراتے ہیں. اس خوشی کے موقع پر دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے سارقہ نسرین کے اہل خانہ اور انکے اساتذہ باالخصوص سارقہ نسرین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور انکے والد محمد شاہد صاحب کے حق میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید استقامت عطا فرمائے (آمین)
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں
0 Comments