The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. سیوک سوسائٹی کی جانب سے صدر دیویانگ سوسائٹی کا والہانہ استقبال

سیوک سوسائٹی کی جانب سے صدر دیویانگ سوسائٹی کا والہانہ استقبال


سیوک سوسائٹی کی جانب سے صدر دیویانگ سوسائٹی کا والہانہ استقبال

            مالیگاؤں، دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اپنے قیام سے لیکر اب تک شہر مالیگاؤں کی مشہور و معروف شخصیت ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب اور ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب کی زیرِ نگرانی میں رواں دواں ہے محض خدمت خلق کے جذبے سے سرشار دونوں صاحبان کی نگرانی میں دیویانگ سوسائٹی شہر کے معذوروں کے لئے ہر نا ممکن کوشش میں لگی رہتی ہے اسی خدمات کے مدنظر ہر ماہ سیوک دینی انعامات کی تقسیم کا پروگرام ہوتا ہے گذشتہ روز 2 فروری بروز بدھ کو بعد نماز عشاء نورانی نگر میں واقع سیوک سوسائٹی کی آفس پر ابو سفیان ایم آر صاحب کی صدارت میں اس نشست کا آغاز محمد معوذ محمد مبشر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا تو وہیں خالد پپو صاحب نے اپنی مترنم آواز میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا بعد ابو سفیان ایم آر صاحب نے مختصر اور جامع انداز میں مذہب اسلام اور دین و شریعت کے عنوان سے خطاب کیا اسی باوقار تقریب میں محض 14 سال کی عمر میں حفظ قرآن کا شرف حاصل کرنے والے حافظ محمد سعد محمد شاہد صاحب کا والہانہ استقبال کیا گیا تو وہیں شہری سطح پر معذوروں کی فلاح و بہبود انکے مسائل اور حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہنے والی دیویانگ سوسائٹی کی خدمات سے متاثر ہو کر اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا صاحب کی خدمت میں پھولوں اور شال کا نذرانہ پیش کر کے استقبال کیا گیا اخیر میں دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر صاحب کا اختر حسین کے ہاتھوں شال پیش کر کے استقبال کیا گیا اس موقع پر دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے اختر حسین، اقبال سونل، صدام حسین، ریاض ماما، کے علاوہ عمران احمد مانے بنفس نفیس حاضر تھے انکے علاوہ سیوک سوسائٹی کے صدر سہیل ماسٹر اور انکی پوری ٹیم بھی اس اہم پروگرام کا حصہ رہی.
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں

Post a Comment

0 Comments