The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. دیویانگ سوسائٹی کے زیر اہتمام پیلے راشن کارڈ کی تقسیم کا پروگرام کامیابی سے ہمکنار

دیویانگ سوسائٹی کے زیر اہتمام پیلے راشن کارڈ کی تقسیم کا پروگرام کامیابی سے ہمکنار

 دیویانگ سوسائٹی کے زیر اہتمام پیلے راشن کارڈ کی تقسیم کا پروگرام کامیابی سے ہمکنار


            شہر مالیگاؤں کے ایسے تمام معذور افراد جنکا کیسری راشن کارڈ تھا ایسے تمام معذوروں کا عریضہ سال 2019 میں دیویانگ سوسائٹی کے ذریعے مالیگاؤں کے ایف ڈی او ڈپارٹمنٹ میں داخل کیا گیا تھا بروز پیر 28 مارچ کو قدوائی روڈ اسکول نمبر 1 میں دیویانگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا


جسکی صدارت لائنس کلب اوف مالیگاؤں کے چیئرمین شری راجو ماما نے فرمائی اس پروگرام میں ایف ڈی او ڈپارٹمنٹ کے سبھی آفیسران کے علاوہ ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی، ڈی وائے ایس پی لتا دوندے ،تحصیلدار چندرجیت راجپوت ،سٹی پولیس اسٹیشن پی آئے گھوسر، اور قلعہ پولیس اسٹیشن کے پی آئے دگمبر بدھانے صاحبان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے انس واچ والا صاحب نے اغراض و مقاصد پیش کئے

ایف ڈی او ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شری پرشانت کاتھے پوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم شہر مالیگاؤں کے تمام دیویانگ کو ایف ڈی او کی جانب سے ہر ناممکن تعاون پیش کیا جائے گا تو وہیں پر اسلام پورہ وارڈ کے سچن شندے صاحب نے کیسری سے پیلا ہوئے راشن کارڈ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی مالیگاؤں راشن یونین کے صدر شیخ نثار راشن والا صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں راشن یونین کا صدر ہونے کی حیثیت سے شہر کی سبھی راشن دوکانوں سے اپیل کروں گا کہ آپکی دوکان پر کتنی بھی بھیڑ رہے سب سے پہلے معذوروں کو اناج دیا جائے

اس کے بعد بھی کسی معذور کو کوئی تکلیف در پیش ہو تو مجھے فون کرے مزید انہوں نے معذوروں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے نثار بھائی راشن والے کی طرف سے دس بیساکھی کا اعلان بھی کیا گیا مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے سٹی پولیس اسٹیشن کے پی آئے شری گھوسر نے اپنی تقریر میں دیویانگ سوسائٹی کے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے شہر کے تمام معذوروں کو ہرنا ممکن تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کی ہے باالخصوص کارپوریشن کی جانب سے دیا گیا اوپن اسپیس جو ان دنوں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اس میں خصوصی تعاون پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے

خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے لائنس کلب کے چیئرمین شری راجو ماما دیویانگ سوسائٹی کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہمارا کوئی بھی مسئلہ ہو ہم انکی رہنمائی کے بغیر آگے نہیں جاتے اس اہم پروگرام میں دیویانگ سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر کی جانب سے معذوروں کو دو بیساکھی تقسیم کی گئی اور تین دسمبر عالمی یوم معذور کے موقع پر جن 27 معذوروں نے خون کا عطیہ پیش کیا تھا ان کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا پروگرام کو کامیاب بنائیں کیلئے ایڈووکیٹ سالک انصاری، اختر حسین ،ریاض احمد عرف ماما اور ایاز احمد صاحبان کی محنت شامل رہی نظامت کے فرائض سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے انجام دی اس موقع پر دیویانگ سوسائٹی کی ورکنگ کمیٹی کے تمام ممبران موجود تھے.

جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ


Post a Comment

0 Comments