The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. ناسک ضلع کا پہلا سرکار سے منظور شدہ چینل

ناسک ضلع کا پہلا سرکار سے منظور شدہ چینل

 ہیڈلائن پوسٹ نیوز کو وزارت اطلاعات و نشریات سے منظوری


مالیگاؤں/ دو سال سے مرکزی سرکار کی وزارت اطلاعات و نشریات ڈجیٹل میڈیا کو سرکاری منظوری دینے کیلئے تیاریاں کر رہا تھا. پچھلے سال 2021 میں وزارت نے اس کیلئے کچھ ضوابط تیار کیے اور انٹرنیٹ اور دیگر ڈیجٹل ذرائع سے خبریں نشر کرنے والے چینلوں اور ویب پورٹل اور ڈجیٹل اخبارات کو منظوری دینے کیلئے ایسے تمام چینلوں اور پورٹل سے درخواستیں منگوائی گئیں. اس کیلئے وزارت نے سب سے پہلے ڈجیٹل میڈیا کو سرکاری منظوری دینے کے کچھ اصول و ضوابط اپنی ویب سائٹ پر نشر کیے. پورٹل، ڈجیٹل چینلوں کو کس طرح سے اور کن اصولوں کے مطابق کام کرنا ہے ان شرائط کو اخبارات میں شائع کیا گیا. کئی صفحات پر مشتمل شرائط کے بعد وزارت نے چینلوں سے درخواستیں منگوائیں. 25 /25 چینلوں کی ایک ریگولیٹری باڈی تشکیل دی گئی اور ایسی کچھ باڈیز کو جن میں تقریباً 490 پورٹل اور ڈجیٹل چینل شامل ہیں پچھلے دنوں منظوری دے دی گئی. جس طرح سے پہلے ایف ایم ریڈیو کی ریگولیٹری باڈیز کو منظوری دی جاتی تھی اسی طرح ڈجیٹل میڈیا کو بھی سرکار نے منظور کرنے کے ضوابط تیار کئے. واضح رہے کہ ان منظور شدہ چینلوں اور پورٹل کی فہرست میں مالیگاؤں شہر کے صحافی وسیم رضا خان کے ذریعے داخل کیے گئے ان کے پورٹل اور چینل ہیڈلائن پوسٹ کو بھی منظوری مل گئی ہے. ہیڈلائن پوسٹ کو ورکنگ جرنلسٹ میڈیا کونسل کی ریگولیٹری باڈی میں شامل کیا گیا ہے. ہیڈلائن پوسٹ تقریباً دو سالوں سے ویب پورٹل اور یو ٹیوب چینل پر خبریں نشر کرتا آ رہا ہے. وسیم رضا خان مالیگاؤں شہر کے مختلف اردو اخبارات سے منسلک رہے ہیں اور ان دنوں ہندی روزنامہ نو بھارت سے منسلک ہیں، ساتھ ہی ہیڈلائن پوسٹ کے مدیر کی حیثیت سے پورٹل اور چینل کی سرپرستی کر رہے ہیں. موصوف کی ٹیم نہ صرف ناسک ضلع میں کام کرتی ہے بلکہ یہ چینل مہاراشٹر کے سبھی ضلعوں میں اپنے نامہ نگار رکھتا ہے. وزارت سے منظوری ملنے کے بعد چینل اپنے جال کو پھیلاتے ہوئے گجرات اور مدھیہ پردیش میں بھی اپنی ٹیم تیار کر رہا ہے. مالیگاؤں شہر کے لیے یہ باعث فخر ہے کہ مرکزی سرکار کے منظور شدہ ڈجیٹل میڈیا کی لسٹ میں ہمارے شہر کے صحافی کا نام شامل ہے. ہیڈلائن پوسٹ وی کومریڈ میڈیا کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے بینر تلے نشر کیا جاتا ہے جس کے صدر جاوید شیخ ہیں. ناسک کی ٹیم میں چینل کے صحافی الطاف خان، الطاف شاہ، عبدالقادر پٹھان، وقار خان اور دیگر رفقا شامل ہیں. ہیڈلائن پوسٹ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے مدثر رضا، جلیل انصاری، ارسلان، عدنان شیخ، افتخار انصاری اور قریب 20 احباب شامل ہیں.

شہر سے کوئی پورٹل یا چینل کسی کو رجسٹر کروانا ہو تو وہ وسیم رضا خان سے فون پر بات کر سکتے ہیں یا ناسک میں ملاقات کر سکتے ہیں.

Post a Comment

0 Comments