The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. رمضان پورہ میں ڈھول،باجے،ناچ گانے اور آتش بازی(پٹاخے)سے آنے والی بارات کا نکاح نہیں پڑھایا جائے گا(ائمہ مساجد اہلسنّت،رمضان پورہ)

رمضان پورہ میں ڈھول،باجے،ناچ گانے اور آتش بازی(پٹاخے)سے آنے والی بارات کا نکاح نہیں پڑھایا جائے گا(ائمہ مساجد اہلسنّت،رمضان پورہ)

 نکاح اسلام میں بہت ہی اہمیت کا حامل ہے بلکہ اسے عبادت قرار دیا گیا ہے


۔لیکن جس بے ڈھنگے طور سے اِس اسلامی طریقہ کا ہمارے معاشرہ میں مذاق بنایا گیا ہے اُس سے نکاح کی برکات ختم ہوگئی ہیں۔اِسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مورخہ 18/مئی بروز بدھ کو بعد نماز عشا رمضان پورہ ائمہ مساجد اہلسنّت کی اہم مٹینگ منعقد ہوئی۔جس میں بہت سارے اُمور پر تبادلہ خیال ہوا۔بالخصوص اُس اہم مٹینگ میں یہ طے پایا کہ معاشرہ سے برائیوں کا خاتمہ کیا جائے۔فی الحال شادیوں کا سیزن ہے جن میں خرافات کی ایک لمبی قطار ہے جن کا شریعت مطہرہ سے دور دور تک کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ان خرافات میں رٙت جگے کی رات DJبجاکر ناچنا،رات رات بھر ڈھول پیٹنا اور بارات کے آگے آگے آتش بازی(پٹاخے پھوڑنا)کرنا۔اور آتش بازی کا بھوت ہمارے نوجوانوں کے سر پر اس قدر چڑھا ہوا ہے کہ نا چھوٹے بچوں کا خیال،ناہی مریضوں اور راہ گیروں کا دھیان،سر راہ آتش بازی کرکے علاقے کے لوگوں کا سکون غارت کرتے ہیں۔اِس لیے ائمہ مساجد اہلسنّت،رمضان پورہ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا ہے کہ علاقہ رمضان پورہ کی جس شادی میں یا کسی دوسرے علاقے سے رمضان پورہ آنے والی بارات میں مذکورہ باتیں ہوں گی چاہے وہ بارات مسجد میں آکر بیٹھ بھی جائے ائمہ اُس دولہے کا نکاح ہرگز نہیں پڑھائیں گے۔اور اگر کسی دوسرے امام یا قاضی نے ایسی بارات کا نکاح پڑھا دیا تو اُن پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ذمہ داران مساجد بھی اِس شرعی معاملے میں مداخلت کرنے کی کوشش نا کریں۔یہ قدم صرف معاشرہ سے برائیوں کے خاتمہ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔اِس لیے عوام و خواص اور بالخصوص ذمہ داران مساجد سے گزارش ہے کہ اِن معاملات میں ہمارا تعاون کرکے اصلاح معاشرہ کے اس کام میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔ایسی اپیل ائمہ مساجد اہلسنّت(رمضان پورہ)نے کی ہے۔اِس مٹینگ میں مفتی محمد رضا مرکزی،مفتی عارف حسین اشرفی،علامہ محمد حسین نجمی،حافظ عبدالمجید رضوی،حافظ رمضان ابوالعلائی،حافظ محمد غفران اشرفی،حافظ آصف اشرفی،حافظ توصیف اشرفی،حافظ ابرار اشرفی،حافظ رہبر برکاتی،حافظ صدام حسین اشرفی،حافظ حامد رضوی صاحبان موجود تھے۔مزید معلومات کے لیے نیچے دیئے گئے نمبر پر بات کرسکتے ہیں۔


*مفتی محمد رضا مرکزی*

*8446974711*

*حافظ آصف اشرفی*

*8412833374*

Post a Comment

0 Comments