The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. مالیگاؤں میں "نوکری میلہ" بے روزگار نوجوانوں کیلئے سنہرہ موقع

مالیگاؤں میں "نوکری میلہ" بے روزگار نوجوانوں کیلئے سنہرہ موقع

 ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس اور منصورہ کے اشتراک سے پہلا میگا جاب ڈرائیور 


دسویں, بارہویں اور گریجویٹس کا ممبئی, پونے و ناسک کی کمپنیاں مختلف آسامیوں کیلئے لے گی انٹرویوز


مالیگاؤں( پریس ریلیز)ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس ممبئی کی جانب سے منصورہ انجیئنرنگ کالج میں 21 مئی 2022 بروز سنیچر کو فری جاب فیئر کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤ ن کے بعد کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصورہ انجینئرنگ کالج اور اے ایم پی ممبئی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے میگا جاب فیئر میں دسویں، بارہویں اور گریجوٹس نوجوانوں کیلئے ممبئی، پونے اور ناسک شہر کی معروف کمپنیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔


اس میگا جاب فیئر میں امیدواروں کا اہلیت، تعلیمی لیاقت ، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کے لحاظ سے مختلف کمپنیوں کے ذمہ داران کی جانب سے ڈائریکٹ انٹرویولیا جائے گا۔ اس جاب ڈرائیو میں شرکت کیلئے امیدوار کی عمر 18 سال سے 35 سال کے درمیان ہونا چاہئے ۔ فریشر اور تجربہ کار بے روزگار نوجوان بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ انٹرویو کا ٹائم صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک رہے گا۔ امیدوار انٹرویو کیلئے 5 عدد اپنا بائیو ڈاٹا، سی وی یا رزیوم ساتھ میں لائیں۔ اس کے علاوہ تعلیمی اسناد کی زیراکس کاپی اور پاسپورٹ سائز فوٹو بھی ضرور لائیں۔  


واضح رہے جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی (منصورہ کیمپس) میں ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے مالیگاؤں شہر میں پہلا میگا فری جاب ڈرائیو منعقد کیا جا رہا ہے ۔شہر مالیگاؤں کےبے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں سے گزار ش کی جاتی ہے کہ اس جاب ڈرائیو میں شرکت اور استفادہ کریں۔


مزید معلومات کیلئے مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس، ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ سیل کے پروفیسر عدیل انصاری (9028254556) سے رابطہ قائم کریں۔نیچے دی گئی لنک پر رجسٹریشن کریں۔


https://www.ampindia.org/ampjobform

Post a Comment

0 Comments