ہر گھر سے ایک فرد فوج کا حصہ بنے : یونس خان ریٹائرڈ آرمی جوان
مالیگاؤں( پریس ریلیز ) گذشتہ دنوں مرکزی حکومت کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم کا آغاز کیا گیا۔ اس تعلق سے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب رہنمائی پروگرام کا انعقاد ہوا ساتھ ہی امیدواروں کو فارم بھر کر دیا گیا اور دیگر رہنمائی بھی کی گئی۔
سابق فوجی جوان یونس خان نے کہا کہ آج ملک کے سنگین حالات جو دیکھتے ہوئے یہ لازمی ہو گیا ہے کہ ہر گھر سے ایک فرد کم از کم فوج کا حصہ بنے. جس سے ایک طرف ملک کی خدمت اور بے روزگاری میں کمی ہوگی. آج زیادہ تر نوجوان نسل چار سے دس سال زندگی کے قیمتی اوقات وقت گزاری, بیکاری, فضول خرچی اور بری لت میں کاٹ رہے ہیں یا مجبور ہیں.
اگنی پتھ میں نامزد ہونے کے لئے جسمانی ٹریننگ بھی بہت ضروری ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام سابق فوجی یونس خان کی نگرانی و رہنمائی میں بروز جمعرات 14 جولائی 2022 سے ٹریننگ کا آغاز ہو رہا ہے۔ جو طلباء اگنی پتھ میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں اور ٹریننگ کے خواہشمند ہیں وہ درج ذیل نمبرات پر رابطہ کرکے اپنا نام درج کرالیں۔
8650740225
9860477278
9028133044
0 Comments