اسلامی ماحول میں انجینئرنگ ,میڈیکل اور تمام مقابلہ جاتی امتحانات کی مکمل تیاری کا منفرد تعلیمی نظام
مالیگاؤں(پریس ریلیز) شہر کی معروف قدیم عصری و دینی درس گاہ جامعہ محمدیہ (منصورہ کیمپس) کے زیر اہتمام اور حکومت مہاراشٹر سے منظور شدہ اسماء خاتون جونیئر کالج (گیارہویں و بارہویں سائنس) کے تعلیمی سال 2022 کا شاندار آغاز بروز پیر 18 جولائی 2022 کو عمل میں آیا.
اس افتتاحی تقریب میں جامعہ محمدیہ کے روح رواں مولانا ارشد مختار نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصورہ کیمپس کے اسلامی ماحول میں طلبہ کو معیاری تعلیم وتربیت فراہم کی جارہی ہے. منصورہ میں کے جی کلاس سے لیکر بارہویں سائنس تک, حفظ سے لیکر عالمیت تک, انگلش میڈیم اسکول, اردو میڈیم اسکول, طبیہ کالج, اسلامک سٹڈیز, پولی ٹیکنیک اور انجینئرنگ کی مکمل معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے.
مولانا ارشد مختار نے کہا کہ اسماء خاتون جونیئر کالج کا تعلیمی نظام عام کالجوں سے منفرد ہے کیونکہ یہاں ہفتہ کی شروعات اتوار سے ہوگی, ہر جمعہ ٹیسٹ سیریز اور سنیچر کو سبجیکٹ ڈسکشن ہوگا. گیارہویں و بارہویں سائنس میں پڑھانے والے اساتذہ سینٹرل یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ اور اپنے مضامین میں ماہر ہیں جو طلبہ کو فل ٹائم پڑھائیں گے. طلباء و طالبات کیلئے کلاسیس علاحدہ پڑھایا جائے گا اور ساتھ ہی کیمپس میں رہائش و طعام کا نظم کیا گیا ہے.
جامعہ محمدیہ کے سیکرٹری راشد مختار نے کہا کہ اسماء خاتون جونیئر کالج میں زیر تعلیم تمام طلباء و طالبات کو انجینئرنگ, میڈیکل و دیگر تمام مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کروائی جائے گی.اسماء خاتون جونیئر کالج میں کل 60 سیٹیں ہیں اور فزکس ,کیمیسٹری, میتھس اور بایولوجی مضامین پڑھائے جائیں گے.
اس تقریب میں مہاراشٹر صوبائی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری مولانا عنایت صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے تبادلہ خیال کیا. اس پروگرام کے اغراض و مقاصد پرنسپل ماریہ انصاری نے پیش کیا اور آخیر میں رسم شکریہ بھی ادا کیا. اس پروگرام اسماء خاتون جونیئر کالج کے طلبہ و اساتذہ اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے منسلک افراد نے شرکت کی.
0 Comments