The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. اندور - کھرگون کے درمیان بھیانک حادثہ ، بے قابو بس ریلنگ توڑ کر گری ندی میں ، 13 لاشیں نکالی گئی

اندور - کھرگون کے درمیان بھیانک حادثہ ، بے قابو بس ریلنگ توڑ کر گری ندی میں ، 13 لاشیں نکالی گئی

 مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں اندور سے پونے جا رہی مہاراشٹر روڈ ویز کی بس کھلگھاٹ علاقے میں پل کی ریلنگ ٹوٹنے کے بعد نرمدا ندی میں گر گئی۔


 اب تک 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 13 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ بس میں تقریباً 40 افراد سوار تھے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔بارش کے درمیان بس کو بپھری ہوئی ندی سے نکال لیا گیا ہے۔

بس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے چار لاکھ روپے کی امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے مرنے والوں کے لواحقین کو فوری طور پر 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔

بتادیں کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج صبح کھرگون کے کھلگھاٹ میں بس حادثے کا نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ بس کے دریا میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کو جلد پہنچنے کی ہدایت دی گئی۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ضلع انتظامیہ موقع پر موجود ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایس ڈی آر ایف بھیجنے کی ہدایات دی ہیں، اس کے علاوہ ضروری وسائل کو موقع پر بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ زخمیوں کے مناسب علاج کا بندوبست کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیر اعلی کھرگون، اندور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ایم پی وزیر داخلہ نے کہا کہ اندور سے پونے جانے والی مہاراشٹر حکومت کی ’’ایس ٹی‘‘بس کا دھمنود کے قریب کھلگھاٹ کے مقام پر نرمدا ندی میں گرنے کا انتہائی افسوسناک اور دردناک حادثہ ہے۔ تمام ذمہ دار انتظامی افسران اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ریسکیو کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments