21 جون کو یوگا کا عالمی دن منایا گیا، اسی مناسبت سے *نِرمان پرتشٹھان ممبئی* اور *بھارتی وِدیاپیٹھ* ادارہ کی معرفت یوگا ڈرائینگ مقابلہ اور مضمون نویسی کا انعقاد کیا گیا تھا ، ڈرائنگ مقابلے کے لئے "صحت و تندرستی کے لیے جسمانی قوت" کا موضوع دیا گیا تھا۔اس کا مقصد بچوں کے اندر جسمانی ورزش اور پی ٹی مضمون اور اس کی اہمیت کے بارے میں شعوربیدار کرنا
تھا۔
اس مقابلے میں ضلع پریشد تحتانوی و اعلی تحتانوی سطح کی اردو و مراٹھی ہزاروں اسکولوں کے طلباء نے حصّہ لیا تھا۔ الحمدللہ ،
1: اشمیرہ شیخ اشفاق ۔ سّوم جماعت
2: محوِش شیخ رئیس. ہفتم
3: ذِکریٰ شیخ اشفاق۔ ششم
ڈرائینگ مقابلے میں اعزازی سند اور انعامی رقوم کے لئے منتخب ہوئے۔
علاوہ ازیں مضمون نویسی میں
1: محوش شیخ رئیس۔ ہفتم
2:سُمّیہ اسرار دیشمکھ۔ ہفتم
3:ثناء شیخ جاوید ۔ہفتم
بقیہ درج ذیل طلباء کو اعزازی سند کے لئے بھی منتخب کیا گیا۔
:الفیہ واجد منیار۔ ہفتم
:الشّفاءستار پٹیل
:خدیجہ عارف دیشمکھ
:سعدیہ یونس باغوان
ہم تمام ہی طلباء کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ تعلیمی عمل کو جاری رکھتے ہوئے ایسے ہی ریاستی و ملکی سطح پر منعقد مقابلوں میں حصہ لیتے رہینگے۔ دراصل طلباء کی اندرونی صلاحیتوں کو یکجا کرنے کی بنیادی ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے۔ لہٰذا دیگر معلمین سے بھی التماس ہے کہ اپنی جماعت کے طلباء کو دیگر اداروں کے ذریعے منعقد ہونے والے تحریری تقریری و مصوری مقابلے میں آمادہ کریں۔
ایس بختاور فہمی
جونیئر اورچِڈ اسکول۔ رام کرشنا منگل کارلیہ، پِمپلے۔ پونہ 411061
0 Comments