The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. شہر میں آوارہ خونخوار کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے عوام پریشان، کون ہے ذمہ دار؟؟؟

شہر میں آوارہ خونخوار کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے عوام پریشان، کون ہے ذمہ دار؟؟؟

 

✍️ مدثر رضا 


اکثر آپ کے ساتھ بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہوں گے کہ جب آپ اپنے گلی محلے چوک چوراہوں پر رات کو پیدل سائیکل یا موٹر سائیکل پر نکلتے ہوں گے تو آپ کو گلی میں آوارہ کتوں کا ایک بڑا جھنڈ دیکھنے کو ملے گا اور ان کتوں میں سے کوئی ایک کتا آپ کا پیچھا نہیں چھوڑے گا جب تک آپ اپنی جان بچا کر بھاگ نہ جائے


بہت سارے آوارہ کتے تو اتنے خطرناک ہوتے ہیں کہ وہ آپ کی گاڑیوں کے پیچھے اس وقت تک بھاگتے رہتے ہیں جب تک انہیں دوسری گاڑی نہ مل جائے ان میں سے کچھ کتے صرف بھونک کر خاموش ہو جاتے ہیں مگر کچھ کتے اتنے زیادہ خونخوار ہوتے ہیں کہ راہ چلتے لوگوں کو اپنا نشانہ بنا لیتے ہیں یہی خونخوار کتے بچوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں آئے دن کہیں نہ کہیں اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ایسے میں بچوں کا گھر سے باہر نکلنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے آج مالیگاؤں میں روزانہ ہزاروں بچے صبح خوف کے ماحول میں اسکول جا رہے ہیں ایسے ہی خونخوار کتے کا ایک حادثہ ناچیز کو دیکھنے کو ملا گزشتہ روز میرا بڑا قبرستان مٹی دینے جانا ہوا وہاں واپسی میں مشاورت چوک رائل میڈیکل کے بازو میں ہوٹل پر میں اور میرا دوست ایاز احمدچائے پی رہے تھے کہ ایک کتا آتا ہے اور ایک نوجوان کے پیر کو مکمل طور پر اپنے منہ میں لے لیتا ہے نوجوان فوراً زمین پر گر جاتا ہے اور دوسری ٹانگ سے اس کتے کو مارتا ہے جیسے ہی اس نے دوسری ٹانگ سے مارنا شروع کرتا ہے تو اس کی دوسری ٹانگ کو پکڑ لیتا ہے پھر آس پاس کے لوگ دوڑ کر آتے ہیں اور اس کتے کو مارتے ہیں جب وہ کتا بھاگتا ہے آج شہر کے ہر محلے میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے آوارہ کتوں کے تدراک کے لیے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن جو بھی اقدامات اٹھاتی ہے وہ برائے نام ہوتی ہے


معروف یوٹیوبر و سوشل ورکر جابر شاہ سے کسمبا روڈ پر ہوئی ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر ان کی کارپوریشن میں کسی ادھیکاری سے بات ہوئی ہے اور وہ ادھیکاری جابر شاہ سے کچھ مہلت طلب کی ہے کیونکہ جابر شاہ آوارہ اور خونخوار کتوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے والے ہیں بہرحال دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے

Post a Comment

0 Comments