آج ہم جس دور میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اسے ماڈرن زمانے سے تعبیر کیا جاتا ہے
اور اس ماڈرن زمانے کا سب سے اہم جزو موجودہ وقت کی بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے مہاراشٹر کے تمام معذوروں کو 1000 روپے ماہانہ کی انتہائی قلیل پنشن معذوروں کے لیے فراہم کی جاتی ہے جس سے ایک معذور اپنی روز مرہ کی زندگی بڑی مشکل سے بسر کر رہا ہے
یہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ماہانہ 1000 روپئے پینشن میں محض 2000 روپئے کا مزید اضافہ کیا جائے۔ ہمیں مکمّل طور پر امید ہے کہ آپ انسانیت کے نقطہ نظر سے ہمدردی سے غور کرتے ہوئے مثبت اقدامات کیلئے مناسب کارروائی کی جائے اور مہاراشٹر کے تمام معذوروں کو انصاف فراہم کیا جائے۔
اس طرح کا ایک تحریری لیٹر دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سمیت حکومت کے دیگر اداروں کو روانہ کیا گیا ہے
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں
0 Comments