گذشتہ دو دہائی سے ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کامیابی و کامرانی سے جاری ہے-
اس ماہ مورخہ 27- اگست، 2022ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم عتیق شعبان صاحب (نائب صدر ادارہ نثری ادب) کی صدارت میں ہوگی- اس ادبی نشست میں مالیگاؤں کی مشہور و معروف ادبی، سماجی و تعلیمی شخصیت محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب (چئیرمین سٹیزن کیمپس) کو "امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی، کوئین میری" سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کیے جانے پر، آپ کا استقبال کیا جائے گا- اس نشست میں بطور مقالہ نگار، محترم سعید پرویز اور مہمان مکرم محترم رشید آرٹسٹ صاحبان ہونگے جبکہ، محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی اور فرحان دل صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- جس پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- رضوان ربانی سر نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-*
پروپیگنڈہ سیکرٹری
رضوان ربانی
ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں
0 Comments