مالیگاؤں اقلیتی اسکولوں کے کلرک و ہیڈماسٹر کی ٹال مٹول اور پیسوں کی ڈیمانڈ سے طلباء پریشان
بوگس اسٹاف بھرتی و اساتذہ سے بچوں میں چاکلیٹ فروخت کرنے والے اسکولوں کی وجہ سے بچوں کا مستقبل ہو رہا ہے برباد
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج بھرتی کو لیکر سماجی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ سرگرم عمل ہے. گزشتہ دو مہینوں سے اگنی پتھ اسکیم کے تحت عزیز کلو اسٹیڈیم میں سبکدوش فوجی یونس خان کی زیر نگرانی طلباء کو مفت میں فزیکل ٹریننگ دی جا رہی ہے. اس ٹریننگ میں تقریباً 80 طلباء شامل ہیں اور 3 سو سے زائد طلباء نے رجسٹریشن کیا ہے.
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے طلباءکا انڈین آرمی, نیوی اور ایئر فورس بھرتی کیلئے آن لائن رجسٹریشن بھی مفت میں کیا گیا. نیز طلباء کو درکار لازمی دستاویزات بنانے کیلئے بھی مدد کی گئی. جس میں آدھا کارڈ درستی, انکم سرٹیفکیٹ, پولس کریمنل این او سی, بینک پاس بک, میڈیکل سرٹیفکیٹ اور تعلیمی دستاویز کی فائل بنا کر تیار کی گئی.
افسوس! مالیگاؤں شہر کے نامور اقلیتی اداروں کی جانب سے طلباء کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. جس اسکول میں جو طالب علم زیر تعلیم ہے اس اسکول کی جانب سے ایک معمولی سا چار لائن والا کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے طلباء کو چکر کاٹنے پر مجبور کیا جارہا ہے. زیادہ تر اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر اور کلکرک اسٹاف کو یہی نہیں پتہ کہ کریکٹر سرٹیفکیٹ کیا ہوتا ہے ! جب ایم ڈی ایم کی جانب سے نمونہ اور درخواست لیٹر بھی طلباء کے ذریعے دیا گیا باوجود اس کے کوئی عمل نہیں۔ یوں لگ رہا ہے جسے طلباء ان لوگوں سے کوئی اسکول پراپرٹی اپنے نام کروانے کی مانگ کر رہے ہیں. کچھ اسکول کے نان ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے سو سے پانچ سو روپیہ کریکٹر سرٹیفکیٹ بنانے کی مانگ کی گئی. دوسری جانب تعلیمی مافیا ایجنٹوں سے رابطہ قائم کرنے کا کہا گیا.
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے پہلے ایسے تمام اقلیتی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایک گھنٹہ کے اندر طلباء کو کریکٹر سرٹیفکیٹ بنا کر دیا جائے ورنہ ایم ڈی ایف ایسے تمام ہیڈ ماسٹر, بوگس اسٹاف اور تعلیم مافیا افراد کو جو اساتذہ سے بچوں میں چاکلیٹ فروخت کرواتے ہیں انھیں اچھا سبق سکھائے گی اور اسکول انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی بھی کرے گی.
0 Comments