ادارہ صوت الاسلام کے زیرِ اہتمام سماج سدھار مہم کے تحت کارنر میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے ،
مؤرخہ 24 ستمبر سنیچر کے روز بعد نماز عشاء دس مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ، پہلی میٹنگ رضوان ممبر کی ہوٹل کے پاس نوری گارڈن کے قریب نور باغ میں منعقد ہوئی جس میں پچاس سے زائد نوجوان شریک ہوئے ، اس کے بعد رؤوف مینارہ ہوٹل ، پاک پنجتن چوک، مسجد کلثوم کے پاس ، اسی طرح مسجد محمود الحسن کے قریب ماما کی ہوٹل کے پاس ، اجمل کی ہوٹل ( بالے سیٹھ کمپاؤنڈ) اور ایکسس ہوٹل رمضان پورہ میں کارنر میٹنگز منعقد کی گئیں، تمام جگہوں پر جماعت اسلامی مالیگاؤں کے امیر جناب عبد العظیم فلاحی صاحب، مفتی محمد عامر یاسین ملی صاحب ( کنوینر) اور مولانا سلمان تجویدی نے خطاب کیا۔ گلشیر نگر کی مین روڈ پر اور ہلال چوک میں بھی کانر میٹنگ منعقد ہوئی، یہاں مفتی خالد اقبال ملی رحمانی ( امام و خطیب مسجد عمر یوسف) نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے یکساں طور پر سامعین کو وقت کی قدر کرنے، موبائل کا صحیح استعمال کرنے بالخصوص نشہ آور اشیاء کے دنیاوی اور اخروی نقصانات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان سے بچنے کی تاکید کی ، اور اپنی صحت کی حفاظت پر زور دیتے ہو بتایا کہ صحت مند بندہ اللہ پاک کی نگاہ میں زیادہ پسندیدہ ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے حدیث کے حوالے سے لڑائی جھگڑے کا نقصان اور خودکشی کی سزا بتائی اور حاضرین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مسائل اور پریشانیوں کے حل کے لیے اپنے سرپرستوں اور علماء و ائمہ سے رابطہ کریں ، لیکن کوئی انتہائی قدم ہرگز نہ اٹھائیں۔ اس لئے کہ خودکشی مسائل کا حل نہیں بلکہ مسائل کی جڑ ہے۔ اپنی تقریر کے اخیر میں مقررین نے نوجوانوں اور حاضرین سے یہ عہد لیا کہ وہ تمام سماجی اور اخلاقی برائیوں سے خود بھی بچیں گے اور دوسروں کو بھی بچائیں گے تاکہ ایک اچھا اور پاکیزہ معاشرہ وجود میں آئے ۔ تمام شرکاء نے توجہ کے ساتھ پیش کی گئی باتوں کو سنا اور ہاتھ اٹھا کر یہ عہد کیا کہ وہ نشہ ، لڑائی جھگڑے، خودکشی اور ناجائز تعلقات سے بچیں گے اور دوسروں کو بچانے کی فکر کریں گے ۔
تمام میٹنگوں میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر مفتی طلحہ ملی، جناب فیصل نفیس ، حافظ سالک صاحب ، سعود بھائی ، فیصل شکیل رحمانی ، جناب مستقیم انجنیئر ، عمران بھائی ہوٹل والے اور جناب جاوید اکمل وغیرہ بحیثیت منتظم حاضر رہے ۔ آج بروز اتوار بسم اللہ باغ ، رضا پورہ ، رمضانپورہ اور نیا اسلام پورہ کے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز کا انعقاد ہوگا ان شاءاللہ
0 Comments