شہرِ مالیگاؤں و اطراف کے وہ خوش قسمت عازمینِ عمرہ جو اسکولوں کالجوں میں اکتوبر کی طویل چھٹیوں کے باعث جاری ماہ اکتوبر میں عمرہ کے لئے حجازِ مقدّس کے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں
ایسے خوش نصیب عازمینِ عمرہ کی رہنمائی و تربیت کیلئے ان شاءاللہ 3، 4 اور 5 اکتوبر بروز پیر، منگل، اور بدھ تین روزہ عمرہ تربیتی کلاس بعد نمازِ عشاء فوراً غربید مسجد چونابھٹی کے اوپری ہال میں منعقد ہوگی۔
جسمیں پیر اور منگل دو دن ان شاءاللہ معلّم الحجّاج حضرت مولانا حافظ سعید احمد مِلّی رحمانی صاحب دامت برکاتھم انتہائی سادہ اور عام فہم انداز میں عازمینِ عمرہ مَرد و خواتین کی مشترکہ تربیتی کلاس لیں گے۔ اور تیسرے دن بروز بدھ کو صرف عورتوں کیلئے ایک روزہ عمرہ کلاس شیخ الحدیث جامعۃ الصالحات محترمہ و مؤقرہ عالمہ طاہرہ ثوبان آپا دامت برکاتہا مستورات کی خصوصی تربیت فرمائیں گی ۔ ان شاءاللہ
لہٰذا عازمینِ عمرہ مَرد و خواتین اس سہ روزہ تربیتی کلاس سے ضرور استفادہ حاصل کریں۔
نوٹ :
مستورات کیلئے پردہ کا بندوبست رہیگا۔
0 Comments