The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

 معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ دبئی ٹینس چمپئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گی


 7جنوری :(ایجنسیز) معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ دبئی ٹینس چمپئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گی۔ رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے 6 گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیتے ہیں اور رواں ماہ وہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں حصہ لیں گی۔انہوں نے سال 2016 میں آسٹریلیا میں ہی ویمن ڈبلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔ثانیہ مرزا نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن فائنلز کے بعد ریٹائر ہوجاؤں گی، کیونکہ ہم ورلڈ ٹینس کے فائنل میں پہنچنے والے تھے لیکن پھر میں انجری کا شکار ہوگئی اور یو ایس اوپن سمیت دیگر مقابلوں سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ دبئی میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلوں اور پھر ریٹائر ہوجاؤں۔36 سالہ ثانیہ مرزا نے سال 2022 کے آخر میں ریٹائرمنٹ کا پلان کیا تھا لیکن اگست میں انجری کی وجہ سے وہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی شخص ہوں، تو میں نہیں چاہتی کہ انجری میرا کیریئر ختم کرے، اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی تھی۔


ٹینس اسٹار نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی 36 سال کی ہوں اور اب مجھے آرام کی ضرورت ہے، ریٹائرمنٹ کی یہی وجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے اندر اب اتنی ہمت نہیں ہے کہ اب میں اسے مزید جاری رکھ سکوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ترجیحات بھی بدل جاتی ہیں اور اب میری ترجیح یہ ہے کہ میں اپنے آپ کو تھوڑا آرام دوں۔ٹینس اسٹار نے سال 2005 میں جب آبائی شہر حیدرآباد ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تو وہ ہندوستان میں ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھیں، اس کے بعد وہ 2007 تک عالمی رینکنگ میں شامل رہیں جہاں ان کا نمبر 27 واں رہا۔ٹینس اسٹار 2007 میں خواتین کی سرفہرست 30 خواتین کھلاڑیوں میں شامل ہوئی تھیں۔ثانیہ مرزا متحدہ عرب امارات میں ریٹائرمنٹ سے قبل 16 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں قازقستان کی اینا ڈینیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔

Post a Comment

0 Comments