آ ل انڈیا مومن کانفرنس ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسس کے تعاون سے مالیگاؤں کی تعلیمی، صنعتی،سماجی اور شہری صورتحال کا سروے کرے گی
مالیگاؤں میں آ ل انڈیا مومن کانفرنس کے احیاء، عہدیداران کی نامزدگی اور مجلس عاملہ کی تشکیل کے بعد کئی اہم امور کا فیصلہ
سب سے پہلے ہم آل انڈ یا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں کی جانب سے آ ئے ہوئے تمام صحافی برادران اور دوستوں کا دلی خیرمقدم کرتے ہیں اور آج کے اس اہم دن جب ہم آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں کے احیاء، عہدیداران کی نامزدگی اور مجلس عاملہ کی تشکیل کا اعلان کر رہے ہیں، ہم صحافی دوستوں سے امید کرتے ہیں کے وہ شہر، قوم و ملت کی تعمیر و ترقی کے لئے اٹھا ئے جانے واے آل انڈیا مومن کانفرنس کے ہر کام میں اسکا ساتھ دیں گے۔
آل انڈیا مومن کانفرنس کا شمار ملک ہندستان کی قدیم ترین تنظیموں میں ہوتا ہے۔ اس کا قیام ملک کے چوٹی کے رہنما ؤں کے ذریعہ ۱۹۲۶ء میں عمل میں لایا گیا ۔ اپنے قیام سے لے کر ایک طویل عرصہ تک اس تنظیم نے قوم و ملت کی ترقی کے لئے ہمہ وقت اپنے آپ کو وقف رکھا۔ آزادی کے لئے جب جنگ کا بگل بجا تو آل انڈیا مومن کانفرنس کے قائدین صف اول میں رہے اورآزادی ؤطن کے لئے بیش و بہا قربانیاں دیں۔شہر مالیگاؤں کو یہ امتیاز حاصل ہیکہ اس نے اس تنظیم کو ہمیشہ تعاون اور اسکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
مختلف کاموں کی ایک طویل فہرست اور تاریخی خدمات انجام دینے کے باوجود آل انڈیا مومن کانفرنس پچھلے کچھ دنوں سے عملی میدان سے دور تھی ۔ لیکن آل انڈیا مومن کانفرنس کے موجودہ قومی صدر جناب ایڈوکیٹ فیروز انصاری صاحب نے اس تنظیم کے احیا ء کا بیڑ ا اٹھایا۔جسکے لئے انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، آل انڈیا مومن کانفرنس کے پرانے ساتھیوں کونئے سرے سے جمع کیااور انکے ساتھ نوجوانوں اور تجربہ کار لوگوں کی ایک ٹیم کو جوڑا اور ایک نئے عزم اور حوصلہ کے ساتھ ملک، قوم اور ملت کی تعمیر اور ترقی کا بیڑہ اٹھایا۔
اسی مقصد کو لیکر جناب ایڈوکیٹ فیروز انصاری صاحب نے ریاست مہاراشٹر کے عہدیدران کے ساتھ ۲۳؍ ستمبر ۲۰۲۲ء کو مالیگاؤں کا دورہ کیا اور احمد سردار ہال (جے اے ٹی کیمپس) میں آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں کے احیاء اور اسکے عزائم اور کاموں کے لئے شہریان کو آمادہ کیا۔اسکے ایک ماہ بعد دہلی میں جناب جمیل کرانتی کو کارگزار صدر نامزد کیااور ۲۳؍دسمبر ۲۰۲۲ء کو بمبئی میں ایک تقریب میں
انہیں ہی کل وقتی صدر مقرر کر مالیگاؤ ں میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے احیاء، مجلس عاملہ اور مجلس شوریٰ کی تشکیل ، اور عہدیداران کی نامزدگی کی اجازت دی.
لہٰذا آج ہم جناب ایڈوکیٹ فیروز انصاری صاحب کی اجازت اور شہر کے دوسرے سرکردہ افراد بشمول آل انڈیا مومن کانفرنس شہر مالیگاؤں کے نامزد کارگزار صدور جناب یوسف الیاس ، مولانا ایوب قاسمی، ساجد انصاری، اخلاق بالے مقادم وغیرہ کی آراء اور مشوروں سے آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں کے عہدیداران اور مجلس عاملہ جسمیں ایک صدر(جمیل احمد عبدالغفار کرانتی) ، ایک جنرل سکریٹری (عبدالعلیم فیضی)، چھ کارگزار صدور(محمد یوسف الیاس، مولانا محمد ایوب قاسمی،ساجد انصاری، مولانا سفیان جمالی،عبدالرشید لینسیا، عتیق دودھ والا)، چھ نائب صدور( اخلاق بالے مقادم، مولانا امتیاز اقبال،اخلاق فضل الرحمان،سہیل عبدالکریم،امتیاز قیصر،خورشید چمڑے والا)، ایک خازن(شاہد لطیف عرف راجو بھکو)، سات جوائنٹ سکریرٹریز(سہیل ڈالریا،انعام الرحمن سر،عارف کرانہ والا،ڈاکٹر فروغ ؑعابد، عبدالحلیم صدیقی، امتیاز انجینئر،ارشدظہورپٹھان) اوردو پرپیگنڈہ اور میڈیا سکریرٹریز (خلیل عباس اور انجم حسین انجینئر)شامل ہیں،کی تشکیل کا اعلان کر رہے ہیں.
۔آنے والے دنوں میں مجلسعاملہ اور عہدیداران کے مشورہ اور رائے سے مجلس شوریٰ اور مجلس سرپرستگان کی تشکیل اور اسکا اعلان کیا جائے گا۔ اس ضمن میں یہ وضاحت ضروری ہیکہ مجلس عاملہ، مجلس شوریٰ یا مجلس سرپرستگان کی تشکیل حتمی نہیں ہے اور بوقت ضرورت اسمیں اضافہ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
عہدیداران کی نامزدگی اور مجلس عاملہ کی تشکیل کے بعد اپنی پہلی میٹنگ میں جو بروز منگل ۷؍فروری ۲۰۲۳ء مولانا آزاد ہال (اے،ٹی ،ٹی کیمپس) میں منعقد ہوئی اسمیں آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں نے اتفاق رائے سے مندرجہ ذیل امور کا فیصلہ لیا ۔
(الف) گزشتہ دنوں ٹیکسٹائیل کمشنر ممبئی نے جناب ستیش کمار سنگھ (آفس انچارج ریجینل ٹیکسٹائیل کمشنر آفس نوی ممبئی) کی سربراہی میں ایک کلسٹر کو آرڈینیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا۔اس کمیٹی کے اہم مقاصد میں مالیگاؤں اور ریاست کے دوسرے ٹیکسٹائیل کلسٹرس کی ترقی ، بقا اور استحکام کے لئے لائحہ عمل کی تیاری ہے۔ مجلس عاملہ نے اس بات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا کہ ۹؍ رکنی اس کمیٹی میں آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں کے تین اہم عہدیدران یوسف الیا س (کارگزار صدر آل انڈیا مومن کانفرنس مالیگاؤں)، ساجدخالد انصاری (کارگزار صدر آل انڈیا مومن کانفرنس مالیگاؤں) اور عبد العلیم فیضی (جنرل سکریٹری آل انڈیا مومن کانفرنس مالیگاؤں) کو بحیثیت رکن شامل کیا گیا ہے۔آل انڈیا مومن کانفرنس کے صدر جناب جمیل کرانتی کی ایماء پر ان تینوں اراکین کو مبادکباد دی گئی اور آج انکے استقبال کا فیصلہ لیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ جناب جمیل کرانتی نے اس بات کا بھی اظہا ر کیا کہ کلسٹر کو آرڈینیشن کمیٹی میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے تین اہم ذمہ داران کی شمولیت شہر کی تعمیر و ترقی بالخصوص پاورلوم صنعت کی بقاء اور اسکے استحکام میں ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔
(ب) ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سا ئنسس (ٹی،آئی،ایس،ایس) نے ۲۰۱۱ء میں مالیگاؤں کی تعلیمی ، صنعتی ، سماجی اور شہری صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک رپورٹ تیار کی تھی۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سا ئنسس نے یہ رپورٹ حکومت مہاراشٹر کی خصوصی
اجازت پر ترتیب دی تھی۔ اپنی اس جائزہ رپورٹ میں ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سا ئنسس نے شہر مالیگاؤں کے ڈیولپمنٹ کے لئے حکومت مہاراشٹر کو مختلف سفارشات بھی پیش کی تھی۔آل انڈیامومن کانفرنس مالیگاؤں کے جنرل سکریٹری عبدالعلیم فیضی ،جو اس پروجیکٹ کے ساتھ ۲۰۰۹ء سے منسلک ہیں ،کی تجویز پر ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سا ئنسس کے ساتھ مل کر شہر مالیگاؤں کی تعلیمی ، صنعتی ، سماجی اور شہری صورتحال کا از سر نو جائزہ لینے اور ایک نئے سروے کا فیصلہ لیا گیا۔ یہ سروے انشاء اللہ بروز سنیچر اا؍فروری ۲۰۲۳ء سے شروع کیا جا رہا ہے۔اس سروے میں ٹی، آئی ،ایس،ایس کے تعاون اور گائیڈ لائن کے مطابق شہر کا اور سماج کے ہر طبقہ بشمول برادران وطن کی تعلیمی ، صنعتی ، سماجی اور شہری صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا اور ایک جامع رپورٹ تیا ر کر ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو پیش کی جائے گی۔
(ج) اس سروے کے دوسرے مرحلہ میں شہر کے تمام عمر کے گریجویٹس کا ریکارڈ جمع کرنے کا منصوبہ بھی آل انڈیا مومن کانفرنس نے
مجلس عاملہ کی پہلی میٹنگ میں لیا۔ شہر کے تمام طبقات سے منسلک اور ہر عمر کے گریجویٹس کا یہ سروے جمع کرنے کے بعد آل انڈیا مومن کانفرنس حکومت کی مختلف اسکیموں کی مدد سے انہیں روزگار دلانے اور کاروبار کرنے میں مدد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
(ح) شہر میں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے متحرک تمام تنظیموں اور گروپس ، با لخصوص پاورلوم صنعت کے مفاد میں کام کرنے والی تنظیمیں، جو ملک، قوم ، ملت اور صنعت کے مفاد میں کام کررہی ہیں انکی ہر ممکن مدد اور اعا نت کا فیصلہ بھی آل انڈیا مومن کانفرنس مالیگاؤں کی مجلس عاملہ نے اپنی پہلی میٹینگ میں لیا۔
(خ) آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر جناب ایڈوکیٹ فیروز انصاری صاحب ایک روزہ دورہ پر مارچ ۲۰۲۳ء پہلے ہفتہ میں مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں۔جناب ایڈوکیٹ فیروز انصاری آل انڈیا مومن کانفرنس اور آل انڈیامسلم مجلس مشاروت ان دونوں باوقار تنظیموں کے قومی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ مالیگاؤں آ رہے ہیں۔ لہٰذا انکی آمد پر شہری سطح کا ایک استقبالیہ پروگرام منقعد کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا۔ وقت، جگہ اور تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لئے آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں کے صدر جمیل کرانتی (فون نمبر 9372721777) اور جنرل سکریٹری عبدالعلیم فیضی (فون نمبر 9371239892) یا ای میل اڈریس mominconference.malegaon@gmail.com) ) کے ذریعہ رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
شکریہ

0 Comments