شہر کے معذوروں کی الگ ووٹر لسٹ تشکیل دی جائے، دیویانگ سوسائٹی 6000 ووٹوں کی مالک
مالیگاؤں، گذشتہ دنوں دیویانگ سوسائٹی کا ایک وفد شہر کے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما صاحب سے ملاقات کر کے ایک مطالباتی میمورنڈم دیتے ہوئے دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے یہ مانگ کی گئی ہے کہ شہر مالیگاؤں میں معذوروں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو اٹھارہ سال سے زائد ہیں اور انکے نام بھی ووٹر لسٹ میں شامل ہیں ایسے تمام ہی معذوروں کی ایک الگ ووٹر لسٹ تشکیل دی جائے اور معذوروں کے شناختی کارڈ پر پی ڈبلیو ڈی (PWD) پرنٹ کر کے دیا جائے اس موقع پر 190 معذور خواتین اور 571 معذور مرد حضرات پر مشتمل ایک لسٹ پرانت آفیسر وجئے آنند شرما صاحب کے حوالے کی گئی ہے.
اس وقت جن کی عمر 18 سال ہوچکی ہے ایسے 1200 معذور افراد سوسائٹی سے جڑے ہوئے ہیں بارہ سو معذور افراد یعنی 1200 سو خاندان، اگر ایک گھر سے 5 ووٹ کا حساب لگایا جائے تو اس وقت دیویانگ سوسائٹی 6000 ووٹوں کی مالک ہے.
جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ
0 Comments