The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. وسیم رضوی کی قرآن پاک سے 26 آیتوں کو حذف کرنے کی مانگ کے خلافرضا اکیڈمی پہونچی سپریم کورٹ

وسیم رضوی کی قرآن پاک سے 26 آیتوں کو حذف کرنے کی مانگ کے خلافرضا اکیڈمی پہونچی سپریم کورٹ


وسیم رضوی کی قرآن پاک سے 26 آیتوں کو حذف کرنے کی مانگ کے خلاف

رضا اکیڈمی پہونچی سپریم کورٹ

*قرآن مقدس کی توہین ہرگز برداشت نہیں کی جاے گی. (حضرت سید معین میاں)*

*اللہ تعالیٰ کے کلام قرآن مجید میں ایک زیر زبر کی بھی تبدیلی ناممکن، وسیم رضوی کو ملک میں دوفرقوں کو لڑانے کے جرم میں فوراً گرفتار کیا جائے.*
*(الحاج محمد سعید نوری)*
--------------------------------------------------------------------------------
*دہلی:/* (12مارچ) ملعون زمانہ وسیم رضوی کے ذریعہ قران مقدس کی آیات کو آتنکواد سے جوڑ کر سپریم کورٹ میں پی آیی ایل داخل کرنا اور انہیں قرآن مقدس سے حذف کروانے کا مطالبہ کرنا، مسلمانوں کے خلاف کھلی ہوئی شرارت ہے جس کے خلاف بانی رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملک کے مشہور سینئر وکیل، ایڈوکیٹ رضوان مرچنٹ سے رابطہ قائم کیا اور حالات کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اخبارات و سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر عام ہوئی ہے کہ بدنامِ زمانہ شیعہ خبیث، وسیم رضوی نے قرآن مقدس کی توہین کرتے ہوئے کچھ مخصوص قرآنی آیات کو قرآن مقدس سے حذف کرنے کی اپیل داخل کی ہے تب سے ہندوستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان شدید بے چینی میں مبتلا ہیں. آپ نے مزید کہا کہ ہم 13مارچ کو ہونے والے تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے لیے دہلی میں ہی موجود ہیں، لھذا آج ہی سپریم کورٹ میں اس بدبخت کی دریدہ دہنی کے خلاف پٹیشن فائل ہونا چاہئے. جس پر ایڈووکیٹ رضوان مرچنٹ کی معرفت فوری طور پر سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ جناب ہری ہرن سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے وکالت نامے پر رضا اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری الحاج محمد سعید نوری کی دستخط سے بدبخت وسیم رضوی کی پٹیشن کے خلاف ایک اپیل سپریم کورٹ میں داخل کرتے ہوئے وسیم بدبخت کی پی آئی ایل کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے. 
رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی ہمیشہ ملک میں فساد کروانے کی سازش کرتا رہتا ہے اور آج تو حد ہی کردی وہ قرآن مقدس جو الہامی کتاب ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں ہر مذاھب کی نظر میں قابل احترام سمجھی جاتی ہے امن وشانتی کے دشمن وسیم رضوی ملک کی عدالت عظمیٰ میں پی آیی ایل داخل کرکے معاذاللہ قرآنی آیات کوآتنکواد کا درس دینے والا بتاکر قرآن مقدس میں تحریف کی اپیل کی ہے جہاں اس نے اسلام کو طاقت کی بنیاد پر پھیلنے والا مذہب کہا وہیں اس نے خلفاء راشدین کی شان اقدس پر زبردست حملہ کرکے دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی ناپاک سازش کی ہے نوری صاحب نے کہا کہ ایسے فسادی کو فوراً گرفتار کیا جائے تاکہ ملک کا امن وشانتی برباد نہ ہونے پائے اس کے اس بدبختانہ بیان کے تئیں آج پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے لہذا امن کے دشمن اور غلیظ ذہنیت رکھنے والے شخص وسیم رضوی کو حکومت ہند جلد سے جلد گرفتار کرے اور اسے تاحیات جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے کی سزا مقرر کرے رضااکیڈمی پھر ایک بار اپنی مانگ حکومت ہند سے دہراتے ہوئے کہتی ہے کہ وسیم رضوی پر دیش دروہ کی دھارا لگا کر اسے دیش بدر کرے کیونکہ ایسے ناپاک ارادے رکھنے والے لوگ دیش کے وفادار نہیں بلکہ وہ ملک کے دشمن ہیں واضح رہے کہ رضااکیڈمی نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جناب ہری ہرن صاحب کے ذریعہ ہندستان کی عدالت عظمی میں وسیم رضوی کے خلاف اپیل دائر کی ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت ہند اس پر سخت کارروائی ضرور کرے گی.

Post a Comment

0 Comments