The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. سنجری چوک رمضان پورہ آگ حادثہ متاثرین کی اجتماعی شادیمولانا سید امین القادری صاحب کا کیا گیا خصوصی شکریہ ادا

سنجری چوک رمضان پورہ آگ حادثہ متاثرین کی اجتماعی شادیمولانا سید امین القادری صاحب کا کیا گیا خصوصی شکریہ ادا


سنجری چوک رمضان پورہ آگ حادثہ متاثرین کی اجتماعی شادی


مولانا سید امین القادری صاحب کا کیا گیا خصوصی شکریہ ادا


مورخہ 13 مارچ کل بروز سنیچر صبح گیارہ بجے سنجری چوک آگ متاثرین کی اجتماعی شادی کا پروگرام کا انعقاد حراء انگلش میڈیم اسکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ پر ہوا اس پروگرام میں سنجری چوک، سید اظہار اشرف نگر و شہر مالیگاؤں کے دینی و سماجی شخصیات شریک ہوئے تقریب نکاح کے وقت آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے اپنے ملفوظات حسنہ میں نکاح اور اس کی اہمیت پر خصوصی خطاب فرمایا آپ نے کہا کہ نکاح کو آسان کیا جائے اور جہیز کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنا چاہئے اللہ کے رسول ﷺ نے سادگی کو پسند فرمایا ہے نکاح کی تقریب میں بجا خرچ کرنے سے بہتر کے کسی غریب کی بچی کی شادی کروا دی جائے اس کے علاوہ آپ نے سنی دعوت اسلامی کی دینی،تبلیغی، تعلیمی فلاحی اور تحریری و سماجی خدمات کو حاضرین کے گوش گذار کیا اجتماعی شادی میں شریک عمائدین شہر علمائے اہلسنّت و سماجی شخصیات نے تحریک کے اس قدم کی سراہانہ کرتے ہوئے دعاؤں سے نواز یاد رہے کہ گذشتہ تین ماہ قبل سنجری چوک رمضان پورہ میں دل سوز سانحہ پیش آیا تھا ان متاثرین کی داد رسی کو پہنچے مولانا سید محمد امین القادری نے سب سے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ متاثرین کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ہم ایسے خاندان کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیتے ہیں جنکے وہاں شادی کا پروگرام تھا مگر آگ کی وجہ سے تمام سامان خاکستر ہوگیا ہے انشاءاللہ ان کے یہاں شادی سنی دعوت اسلامی کی جانب سے کی جائے گی اور اپنے وعدے کے مطابق اجتماعی شادی کا پروگرام کیا گیا جسمیں دولہن کو ضروریات زندگی کے تمام سامان و لوازمات بطور تحفہ دیا گیاـ اس موقع پر سنجری چوک رمضانپورہ کے سرکردہ افراد نے مولانا سید محمد امین القادری صاحب و تحریک سنی دعوت اسلامی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا مشائخین عظام، علمائے اہلسنّت و آئمہ کرام کی موجودگی میں نکاح کی تمام تر تقریبات خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔

Post a Comment

0 Comments