دارالیتمی کی بچی کا نکاح و رخصتی
الحمداللہ! مخیران ومحبین دارالیتمی (پوارواڑی)کےلئے یہ خبر باعِث مسرت ہیکہ اس سال شعبئہ عالمیت سے سند فراغت حاصل کرنےوالی طالبات میں بھیونڈی شہر کی یتیم طالبہ مورخہ10مارچ2021ء بروز بدھ کو رشتۂ ازدواج سے منسلک ہوئی_ والد کے انتقال کے بعد 13سال قبل بچی کو اس کی والدہ نے دارالیتمی میں داخل کیاتھا اس دوران بچی نے ابتدائى تعلیم سے عالمیت تک کی تعلیم مکمل کرکے امور خانہ داری کا ہنر بھی حاصل کیا_ نکاح کے اس موقع پر بچی کو مدرسے کی جانب سے ضروریات زندگی کے سامان بھی مہیا کۓ گۓ .
یاد رہے دارالیتمی سے اب تک 30 بچیوں کا نکاح ہوچکا ہے.
اراکینِ مدرسہ تمام ہی مخلصین و مخیران کے بےحد شکرگذار ھیں جنھوں نے اس مبارك کام کی انجام دہی میں کسی بھی طرح کا تعاون پیش کیاہے. اللہ پاک انہیں جزاۓ خیر عطاء فرماۓ اور ان کے تعاون کو بے انتہا قبول فرماۓ.
آمین !
فقط
قاری محمد سلمان
ناظم دارالیتمی
9890811886/9270057854
0 Comments