The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی

پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی

پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی

شرف ملت حضرت سید محمد اشرف میاں قادری برکاتی (سابق چیف انکم ٹیکس کمشنر آف انڈیا) ہندوستان کی بہت بڑی درگاہ خانقاہِ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ حضرت احسن العلماء قدس سرہ کے فرزند اور مشہور عالمی روحانی رہنما پروفیسر ڈاکٹر سید محمد امین میاں قادری برکاتی مارہروی اور حکومت مدھیہ پردیش محکمہ پولیس کے سابق اے ڈی جی مرحوم سید محمد افضل میاں قادری برکاتی مارہروی کے بھائی ہیں۔ شرف ملت کے فن اور شخصیت پر شہر مالیگاﺅں کے معروف صحافی جناب عطاءالرحمن نوری ، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونی ورسٹی (اورنگ آباد ) میں ریسرچ کر رہے ہیں۔ حکومت ہند کے قوانین کے تحت مذکورہ یونی ورسٹی میں ” پری پی ایچ ڈی کورس “ کا انعقاد کیا گیا۔ نئے ضابطے کے مطابق پری پی ایچ ڈی کورس میں کامیابی کی سند کے بغیر پی ایچ ڈی مقالہ یونی ورسٹی میں قابل قبول نہیں ہوگا۔ اس کورس کی اہمیت کے پیش نظر ملک و بیرون ملک سے مختلف شعبہ جات میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے مذکورہ کورس میں ایڈمیشن لیا۔ صبح ساڑھے نو بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کلاسیس ، پروجیکٹس ، عملی قدر پیمائش ، سیمینار اور فائنل امتحانات کے مراحل سے گذرنے بعد 11 مارچ 2021ء کو یونیورسٹی کی جانب سے رزلٹ کا اعلان کیا گیا۔

الحمدللہ ! شہر عزیز کے ہونہار طالب علم عطاءالرحمن نوری (سینئر ریسرچ فیلو) نے شعبہ  اُردو میں اوّل مقام حاصل کیا ہے۔ اس بڑی کامیابی پر ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار وویمن اورنگ آباد کے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی صاحب ، نگراں پروفیسر شرف النہار صاحبہ ، ڈاکٹر کیرتی جاولے میڈم (صد ر شعبہ اُردو) اور خویش و اقارب نے مبارکبادیاں پیش کی ہیں۔ ڈپارٹمنٹ نے اس بات کا اظہار کیا کہ حالات سازگار ہونے کے بعد شعبہ اُردو کی جانب سے موصوف کا اعزاز و استقبال کیا جائے گا۔ عطاءالرحمن نوری مالیگاﺅں کی ایک ایسی تعلیمی ، ادبی اور سماجی شخصیت ہیں جن کے سر پر کئی امتحانات کو اوّل درجے میں کامیاب کرنے کا سہرا ہے۔ اَن اکیڈمی میں اُردو زبان و ادب کے پہلے ایجوکیٹر، مالیگاﺅں کے اوّلین ایم ایچ سیٹ کوالیفائر، جرنلزم میں ریاستی ٹاپر، گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے تمام سمسٹرس میں کالج ٹاپر ، یو جی سی نیٹ جے آر ایف کوالیفائر ، پانچ یونیورسٹیوں کے پیٹ کوالیفائر اور ریاست ہریانہ کے کئی امتحانات کو آپ نے کامیاب کیا ہے ۔ آپ اس وقت ملک ہندوستان کے سب سے مشکل امتحان یو پی ایس سی سول سروسیس امتحان کی تیاری کر رہے ہیں ۔ والدین اور مخلص دوست احباب بارگاہ صمدیت میں دعا گو ہے کہ اللہ پاک موصوف کو منزل میں کامیابی عطا فرمائے ۔ آمین

Post a Comment

0 Comments