The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. دیویانگ سوسائٹی کے تاریخی احتجاج کو ایک سال مکمّل، آج کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاازقلم : مدثر رضا (صدر دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں) ‏

دیویانگ سوسائٹی کے تاریخی احتجاج کو ایک سال مکمّل، آج کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاازقلم : مدثر رضا (صدر دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں) ‏


دیویانگ سوسائٹی کے تاریخی احتجاج کو ایک سال مکمّل، آج کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

ازقلم : مدثر رضا (صدر دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں) 

      مالیگاؤں ،معذوروں کے مسائل اور ان کے حقوق کی حصولیابی کے لئے آج سے ایک سال قبل یعنی 16 مارچ 2020 کو مالیگاؤں مہا نگر پالیکا پر دیویانگ سوسائٹی کے زیر اہتمام مکمّل گرمی جیسے تپتے ہوئے موسم میں سینکڑوں معذوروں کے ساتھ بھوک ہڑتال کا پروگرام شروع کیا گیا تھا

واضح رہے کہ اس دن شہر مالیگاؤں کے تمام سیاسی، سماجی، دینی، فلاحی، تنظیمی غرض کے جتنے بھی پروگرام تھے کلکٹر کے حکم سے رد کر دئیے گئے تھے اسی دن وامن مشرام صاحب کا پروگرام بھی رد کر دیا گیا تھا، مالیگاؤں سے شاہین باغ کا مکمّل خاتمہ کر دیا گیا تھا صرف واحد دیویانگ سوسائٹی اپنے فیصلے پر اٹل رہی اور دوپہر تین بجے تک بھوک ہڑتال جاری رہی شہر کی تاریخ میں کسی معذوروں کے احتجاج میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں پولیس بندوبست دیکھا گیا تھا سٹی پولیس اسٹیشن اور قلعہ پولس اسٹیشن نے شہر کے معذوروں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے راونڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کرکے مانگ کو پوری کرتے ہوئے نائب کمشنر کے ہاتھوں صدر مدثر رضا کو دودھ پلا کر بھوک ہڑتال کو ختم کی گئی

آج کا دن اس لئے بھی تاریخی ہے کہ آج سے ایک سال قبل آج ہی کے دن سے مالیگاؤں میں کرونا وائرس کو لیکر سختی کی گئی تھی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے لاک ڈاون کا نفاذ ہوتا گیا اور ہمارے شہر کی ایک بڑی تعداد اس بیماری کی لپیٹ میں آ کر داعی اجل کو لبیک کہہ گئی جس میں شہر مالیگاؤں کی ایسی مشہور و معروف شخصیات بھی شامل تھی جو اپنے آپ میں ایک انجمن کہلاتی تھی

لاک ڈاون کے حالات اور ہر روز شہر میں اموات کا سلسلہ، کرونا وائرس کا خوف، سرکاری اسپتالوں کا متعصبانہ رویہ، نمائندگی کا فقدان، بھوک مری کے شکار لوگ، مسافروں کی زبو حالی وغیرہ ان تمام واقعات کو ناچیز قلم بند کرنے سے معذور ہے

اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دست بستہ التجاء ہے کہ آج بھی وہی تاریخ اور وہی مصیبت کے بادل ہم پر منڈلا رہیں ہیں اے اللہ اس شہر پر اپنا خصوصی فضل و کرم عطا فرما اور یہاں کی معیشت پاورلوم بھی ان دنوں سخت پریشانیوں سے دوچار ہے اس صنعت پر بھی اپنا خصوصی فضل فرما کہ اس سال آنے والی شب برآت، رمضان المبارک، عیدالفطر چین و عافیت سے گذرنے کے اسباب پیدا فرما 
(آمین ثم آمین)

Post a Comment

0 Comments