ملعون وسیم رضوی کے خلاف مالیگاؤں پولیس F I R درج کرے اور اسے سخت سے سخت سزا دی جائے
*اگر وسیم رضوی کے خلاف F I R درج نہیں کی گئی تو جنتادل سیکولر نہالی انداز میں سخت رویہ اپناتے ہوئے بروز جمعہ دوپہر تین بجے شہیدوں کی یادگار کے پاس علامتی دھرنا دے گی ساتھ ہی ملعون وسیم رضوی کے پتلے کو چپلوں اور جوتوں سے مارتے ہوئے نزر آتش کیا جائے گا*_ 🔥🔥🔥🔥
*ملعون وسیم رضوی اور اِن جیسوں کے خلاف احتجاج کرنے پر اگر پولیس ڈیپارٹمنٹ ہم پر 100 مرتبہ کیس درج کرتا ہے تو ہمیں منظور ہے*
========================
بروز منگل 16 مارچ شام پانچ بجے *شان ھند نہال احمد، محمد مستقیم ڈگنیٹی، حاجی اطہر حسین اشرفی صاحب سمیت* دیگر سرکردہ افراد کی قیادت میں ایک وفد ملعون وسیم رضوی کی شرانگیزی کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن پہنچا اور شہر پولیس کے اعلی حکام کو ایک انتباہی لیٹر دیتے ہوئے گذارش کی گئی کے ملعون وسیم رضوی کے خلاف مالیگاؤں شہر حدی میں F I R داخل کرتے ہوئے اس ملعون وسیم رضوی کے خلاف سخت سزا کی سفارش مالیگاؤں شہریان کی جانب سے کی جائے اگر مالیگاؤں پولیس ملعون وسیم رضوی کے خلاف F I R داخل نہیں کرتی ہے تو 19 مارچ بروز جمعہ جنتادل سیکولر کی جانب سے شہیدوں کی یادگار قدوائی روڑ پر علامتی دھرنا دیتے ہوئے سخت احتجاج کیا جائے گا اور ملعون وسیم رضوی کے پتلے کو چپل جوتوں سے پیٹتے ہوئے نزر آتش 🔥🔥 کیا جائے گا.
*شہر ڈی وائے ایس پی کی جانب سے ٹال مٹول کی پالیسی اپنائی گئی، اور دھرنا آندولن سے باز رہنے پر زور دیا گیا. تب جنتادل سیکولر لیڈران* و سرکردہ افراد کی جانب سے کھلے طور پر کہا گیا کہ ہم ساتھی نہال احمد صاحب کے نقش قدم پر چلنے والے نہالی ورکر ہیں جو اپنے اوپر کیس بنانے سے نہیں ڈرتے جب شہری مفادات کی خاطر لاک ڈاون کے حالات میں بھی جنتادل سیکولر نے کئی عوامی مفادات پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے اوپر کیس بنوایا اور اپنے نہالی انداز پر اٹل رہے
*اب یہ تو ہمارے دین و شریعت میں مداخلت* کے علاوہ قرآن پاک جو کہ کلام اللہ (اللہ کی کتاب) ہے جس کہ خلاف ملعون وسیم رضوی نے شرانگیزی کی ہے اور خلفاء راشدین پر بے جا تبصرہ کرتے ہوئے ملک بھر کے مسلمانوں کا دل جھنجوڑنے کا کام کیا ہے جو کہ ہم کبھی برداشت نہیں کرسکتے ہیں.
*ملعون وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کرنے پر اگر پولیس ڈیپارٹمنٹ ہم پر 100 مرتبہ کیس درج کرتا ہے تو ہمیں منظور ہے* لیکن قرآن کریم، اور خلفاء راشدین کے خلاف الیکٹرانک میڈیا سے لیکر پرنٹ میڈیا پر ملعون وسیم رضوی نے تبصرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کا دل دکھانے کا کام کیا ہے وہ ہمیں قطعی منظور نہیں _*مـــــسلمان قـــرآن کریم کے زِیر و زَبر میں تبدیلی برداشت نہیں کرسکتا، تو اس ملعون وسیم رضوی نے قرآن کریم کی 26 آیات کو قرآن کریم سے خارج کرنے کے ساتھ ساتھ خلفاء راشدین کے خلاف الکٹرانک میڈیا پرنٹ میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے خلفاء راشدین کی شان اقدس میں گستاخی کی ہے جسے مسلمان کبھی برداشت نہیں کرسکتا ہے*_
اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس دار فانی میں اپنے بندوں کی ہدایت کیلئے تقریباً سوا لاکھ پیغمبروں کو معبوث فرمایا اور کئی آسمانی کتابیں ان پر نازل فرمائیں تمام آسمانی کتابوں میں چار کتابیں مشہور ہیں *تورات، زبور، انجیل اور قرآن مجید* جن میں قرآن مجید کو اللہ نے تمام آسمانی کتابوں کا سردار مقرر فرمایا ہے. تورات، زبور، اور انجیل وغیرہ پچھلی آسمانی کتابیں صرف کتاب اللہ ہیں کلام اللہ نہیں ہیں کلام اللہ آسمانی کتابوں میں صرف قرآن مجید ہے کیونکہ قرآن و حدیث میں کہیں تورات زبور انجیل کو کلام اللہ نہیں کہا گیا ہے، بلکہ قرآن مجید میں انہیں کتب اور صُحُف فرمایا گیا ہے. جب پچھلی تمام آسمانی کتابوں میں افضل قرآن پاک کو اللہ پاک نے قرار دیا ہے اس کے باوجود ہمارے ملک میں فرقہ پرستوں کے اشاروں پر چلنے والا ملعون وسیم رضوی قرآن پاک کی 26 آیات کو قرآن پاک سے خارج کرنے اور خلفاء راشدین کی شان اقدس میں گستاخانہ جملوں کا استمعال سوشل میڈیا الکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے پھیلا کر ملک کے علاوہ تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کی دل آذاری کرتا ہے اس ملعون وسیم رضوی کو مسلمان کبھی معاف نہیں کرے گا اور شہر جنتادل سیکولر ایسے شیطان فطرت وسیم رضوی کے خلاف اپنے لیڈر ساتھی نہال احمد صاحب کے اصولوں پر چلتے ہوئے ضرور احتجاج کریگی.
آج کے اس وفد کی قیادت *شان ھند نہال احمد، محمد مستقیم ڈگنیٹی، حاجی اطہر حسین اشرفی* کے علاوہ شہر کے دیگر سرکردہ افراد نے کی وفد میں موجود سرکردہ شخصیات جن میں سہیل عبدالکریم صاحب، کارپوریٹر منصور احمد، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے، معاون کارپوریٹر سلیم گیرج والے، سلمان اختر مانے سیٹھ، عبدالغنی، عرفان 60 فٹی، عمر منڈپ والے، سعید احمد، مسیح اللہ بیسٹ، عارف حسین پاپا، الطاف ماما، شیخ انیس مستری، محمد وائرمین، رمضان عباس، عبید رضا، اظہر علی، صفدر علی، اون علی، امیر لالا، وصعی، مجاہد عرف بالے، ظفر حسین عرف بابو، امجد پٹھان، اقبال انصاری، غضنفر عباس، غجو، مشتاق بسی والے، لالے استاد، اسراعیل بھائی، ندیم، ابواللیث انصاری، آفتاب عالم، افتخار راشن والا، ابوشعیب نہالی، محمد مسلم ڈھانڈے پہلوان، شفیق الرحمن پی کے وائرمین، وغیرہ شریک رہے
پریس ریلیز
*شیخ انیــــــس مستری*
*تــــــــرجــــــمان* جنتادل سیکولر شہر مالیگاؤں
0 Comments