مالیگاؤں سینٹرل میں ظہور بھائی زم زم کو بہوجن سماج پارٹی کے مقامی صدر کا عہدہ تفویض
کارپوریشن الیکشن میں بہوجن سماج پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ امیدواری کیلئے تیار
ملک میں اقلیتوں کو ہر شعبے میں یکساں حقوق,حصہ داری و انصاف کیلئے بہوجن سماج پارٹی کوشاں : ظہور بھائی زم زم
مالیگاؤں (پریس ریلیز) بھارت کی قومی سیاسی پارٹیوں میں منفرد مقام "بہوجن سماج پارٹی" کو حاصل ہے نیز ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں میں تیسرے نمبر ہے. ملک میں رہنے والے تمام قلیتوں, ایس سی, این ٹی, او بی سی اور دیگر غریب و پچڑے طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کے حقوق و مسائل کو دیکھتے ہوئے کانشی رام جی نے سال 1984 میں بی ایس پی کا قیام عمل میں لایا. آج بہن مایاوتی کی صدارت اور لیڈر شپ میں پارٹی ملک کے مختلف علاقوں میں پھل پھول رہی ہے.
بروز پیر 15 مارچ 2021 کو بی ایس پی کے بانی کانشی رام جی کے جنم دن کے موقع پر مالیگاؤں سینٹرل حلقہ کیلئے شہر کی معروف سماجی و تعلیمی شخصیت ظہور بھائی زم زم کو مقامی بہوجن سماج پارٹی کا صدر کا عہدہ تفویض کیا گیا. اس موقع پر ناسک ضلع صدر سنتوش جی شندے, آنند جی آڑاو, دلیپ گاولی اور دیگر اہم ذمہ داروں کے ہاتھوں مقامی صدر کا لیٹر ظہور بھائی زم زم کو دیا گیا.
ظہور بھائی زم زم گزشتہ کئی دہائیوں سے سماجی, سیاسی, تعلیمی, ادبی, فلاحی و ملی کاموں میں سرگرم ہیں. موصوف زم زم ایجوکیشن سوسائٹی کے روح رواں ہیں اور بطور پیون مالیگاؤں گرلز ہائی اسکول سے سبکدوش ہوئے. شہر کے بنیادی مسائل سے لیکر قومی مسائل تک کو لیکر متحرک رہے. ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بی ایس پی نے انھیں صدر کے عہدے کیلئے منتخب کیا. اس طرح کا اعلان آنند جی آڑاو نے میڈیا میں دیا.
شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ظہور بھائی زم زم نے کہا کہ آج شہر میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور تمام سیاسی جماعتیں خاص کر ایم آئی ایم, جنتادل, کانگریس اور این سی پی ایک ہی باکس کے چار رخ ہیں. بہوجن سماج پارٹی سب کا ساتھ سب کی حصہ داری کے اصول پر کام کرتی ہے. انھوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں پوری طاقت کے ساتھ مقامی الیکشن میں پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ امیدواری کرے گی.
0 Comments