The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. منترالیہ پاورلوم سینٹرکی میٹینگ کافون حاجی محمد یوسف نیشنل کو

منترالیہ پاورلوم سینٹرکی میٹینگ کافون حاجی محمد یوسف نیشنل کو


منترالیہ پاورلوم سینٹرکی میٹینگ کافون حاجی محمد یوسف نیشنل کو

==============================


ای میل کے ذریعے حاجی محمد یوسف کا اجیت دادا پوار کو مطالباتی مکتوب

⏰⏰⏰⏰⏰⏰⏰⏰⏰⏰⏰


   مالیگاؤں(پریس ریلیز) آج مورخہ ١٦مارچ کو صبح مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس نائب صدر مائناریٹی حاجی محمد یوسف نیشنل کو فون آیا اور حاجی محمد یوسف نیشنل سے مالیگاؤں کے شہرکی پاورلوم صنعت کے متعلق تفصیلات پوچھی حاجی محمد یوسف نیشنل نے شہر کی صنعت کے حالات اجیت دادا پوار کو بتائے. اوراسی کیساتھ ایک مطالباتی مکتوب بھی ای میل کیا. اس مطالباتی مکتوب میں حاجی محمد یوسف نیشنل نے مطالبہ کیا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے پورے ہندوستان میں ایک سال سے لاک ڈائون لگاہواہے جس سے معاشی حالات بہت ہی خراب ہو چکے ہیں. 
مالیگاؤں شہر کا اہم کاروبارکپڑابنناہے جوکہ پاورلوم پربناجاتاہے لیکن اس کاروبار کو چلانے میں کافی دشواریاں ہورہی ہیں. پاورلوم کی صنعت کی بقاء کے لئے کچھ اہم مطالبے ہیں جنہیں منظورکیاجانا چاہئیے. 

١)بجلی ڈپارٹمنٹ نے پاورلوم کابجلی بل یونٹ پر نہ کرتے ہوئے فی لوم بجلی بل ٢٠٠روپیہ مہینہ کرنا چاہیے اوراسکے علواہ کسی بھی قسم کا ٹیکس بجلی ڈپارٹمنٹ نہ لیں. 

٢)پچھلے ایک سال سے بجلی ڈپارٹمنٹ کیجانب سے ہر بجلی گراہک کا بنا میٹر ریڈنگ لئے اندازاً بجلی بل دیا جارہا ہے. اس بدعنوانی کو فوراً بند کیاجائے. 

٣)بجلی گاہکوں کا بجلی بل بقایا ہے اور بل نہ بھرنے کی صورت میں بجلی کمپنی کی جانب سے گاہکوں کو نوٹس دیاجارہا ہیکہ آپ کا کنکشن کاٹ دیاجائیگا. شہر کی بجلی کمپنی کے آفیسران کاکہنا ہیکہ ہمیں حکومت کی جانب سے یا اعلیٰ آفیسران کیجانب سے ایسا کوئی تحریری لیٹر نہیں ملاہیکہ بقایا کی صورت میں کنکشن نہ کاٹاجائے اسلئے بجلی کنکشن نہ کاٹا جائے ایسا حکمنامہ فوری طور پر جاری کیاجائے. 
٤)پورے لاک ڈاون میں سے سخت لاک ڈاون کے درمیان کا چھ مہینے کا بجلی بل معاف کیاجائے. 

٥)کاٹن یارن کی سٹے بازی بند کیجائے. 

٦) حکومت کیجانب سے کاروبار کومظبوط کرنے کے لئے اقدام کئے جانا چاہیے. 

اس طرح کا مطالباتی مکتوب حاجی محمد یوسف نیشنل نے اجیت دادا پوار کوبذریعہ ای میل بھیجا ہے.

Post a Comment

0 Comments