🌹 *رودادِ دینی سوال و جواب انعامی پروگرام* 🌹
*بلڈر بلڈ ڈونر گروپ و گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی جانب سے منعقد کئے گئے دینی سوال و جواب انعامی مقابلہ کا انعامی پروگرام نہایت ہی عمدہ طریقے سے اختتام پذیر ہوا جس میں 43 لوگوں نے بیس یا بیس سے زائد صحیح جواب روانہ کئے تھے اور تمام لوگوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ الحمدللہ*
*اس پروگرام میں تین امتیازی انعامات میں دو لوگوں کو ایک ایک قرآن شریف اور ایک شخص کو ایک دینی فریم دی گئی۔ پہلے سے لے کر چوتھے نمبر تک چار لوگوں کو ایک ایک کرتا پائجامہ دیا گیا، پانچویں نمبر پر ایک عطر کی شیشی، چھٹے نمبر پر ایک جاء نماز، ساتویں نمبر پر ایک روٹی کا ڈبہ، آٹھویں نمبر پر پاؤ بھر گھی کا ڈبہ، نویں سے بارہویں نمبر تک چار لوگوں کو آدھا آدھا کلو پیڑا، تیرہویں نمبر پر آدھا کلو لڈو، چودہویں نمبر پر ایک پلیٹ چکن سکسٹی فائی، پندرہ سے اٹھارہ نمبر تک تین لوگوں کو چکن مسالہ، انیس نمبر پر ایک ضخیم دینی کتاب، بیس سے تیئیس نمبر تک تین لوگوں کو پین اور کی چین سیٹ، آخر میں چوبیس سے تیریہچالیس یعنی بیس لوگوں کو دینی کتابوں سے نوازا گیا*
*ہم تمام ہی فرم کے بیحد ممنون و مشکور ہیں خاص طور سے اتحاد کٹ پیس سینٹر کا کہ انہوں نے ایک نئے سلسلے کو فروغ دینے کے لئے اپنی جانب سے ایک معقول انعام رکھا کہ لوگوں میں دینی معلومات کا اضافہ ہو اور لوگ ایسے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں*
*عنقریب ہی دوسرا سیشن شروع ہونے والا ہے ایک دو روز میں آپ لوگوں کو آگاہ کیا جائے گیا*
*فقط۔۔۔۔۔۔ بلڈر بلڈ ڈونر گروپ*
0 Comments