The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. شہر مالیگاؤں میں وکالت کے شعبے میں نوجوانوں کی خاطر خواہ دلچسپی خوش آئند ‏

شہر مالیگاؤں میں وکالت کے شعبے میں نوجوانوں کی خاطر خواہ دلچسپی خوش آئند ‏


شہر مالیگاؤں میں وکالت کے شعبے میں نوجوانوں کی خاطر خواہ دلچسپی خوش آئند 

دو درجن سے زائد نئے پر جوش نوجوانان پیشہ وارانہ وکالت سے وابستہ

فی زمانہ شعبہ وکالت سے کسے انکار ہے۔ موجودہ ملکی حالات میں شعبہ وکالت کی اہمیت و افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔ شہر مالیگاؤں میں وکالت کے شعبے میں نوجوانوں کی خاطر خواہ دلچسپی بھی خوش آئند ہے اس طرح کا احساس شہر عزیز کے سیاسی، سماجی، تعلیمی حلقوں اور سنئیر وکلاء کی جانب سے ظاہر کیا گیا- امسال کورونا پینڈمک، کوڈ19 و لاک ڈاؤن کے ذہنی تناؤ سے پر حالات میں بھی آف لائن اور آن لائن طرز پر منعقدہ امتحانات میں شہر مالیگاؤں کے مسلم طلباء و طالبات لاء کورس میں نا صرف شامل ہوۓ بلکہ اپنی کوشش و جدو جہد سے کامیابیاں بھی حاصل کیں۔ اور بیشتر نے پیشہ وارانہ وکالت کی ابجد سے واقفیت کی غرض سے مالیگاؤں کورٹ میں موجود سنئیر وکلا کے ماتحت اپنی اننگز کا آغاز بھی کردیا ہے۔ امسال اپنی کامیابی درج کروانے والے سبھی نئے وکلاء کو جونئیر و سنئیر وکلاء کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا ایل ایل بی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی فہرست میں ایڈوکیٹ شیخ ماجد شیخ خلیل، ایڈوکیٹ انصاری ثاقب انجم محمد اسماعیل، ایڈوکیٹ ندیم ارشد، ایڈوکیٹ سید عبید اکبر، ایڈوکیٹ عزیز الرحمٰن نوفل، ایڈوکیٹ انصاری ارشاد احمد رفیق احمد و ایڈوکیٹ رضوان ربانی وغیرہ بھی شامل ہیں جنہیں بصمیم قلب مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کرتے ہیں کہ قوم و ملت پر آۓ دن آنیوالی افتاد پر اپنے سنئیر وکلاء کی رہنمائی و سرپرستی میں اپنی بیش بہا خدمات پیش کرنے کوشش کرتے رہیں گے- منجانب:- پریس کلب آف مالیگاؤں، اردو سٹی انڈیا ویب سائٹ، ہم بھارت ویب پورٹل و یوٹیوب چینل، فرنود رومی یوٹیوب چینل، اردو ایکسپریس یوٹیوب چینل، عبداللہ انصاری ای ٹی وی اردو،، ایس کے نیوز یوٹیوب چینل و مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا

Post a Comment

0 Comments