قرآن پاک کے خلاف وسیم لعنتی کی پی ایل آئی کو سپریم کورٹ خارج کر دے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں اسے گرفتار کیا جائے
رضا اکیڈمی کی اپیل پر ائمہ مساجد کی قیادت میں مالیگاؤں میں دستخطی مہم ، ایک لاکھ دستخط جمع کرنے کا عزم
مالیگاؤں / قرآن کریم کی 26 آیات مبارکہ کے متعلق وسیم رضوی نے جو مطالبہ کیا ہے ، اس کا مقصد ملک میں مذہبی منافرت پیدا کرنا ہے ، اس بدبخت کی اس طرح کی زہر افشانی سے پورے ملک کے مسلمانوں میں غم و غصے کی ایک لہر ہے ، اس ملعون نے سپریم کورٹ میں قرآن کریم کی 26 آیات مقدسہ کے متعلق مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے اسے خارج کیا جائے اور مذمبی منافرت پیدا کرنے کے جرم میں اسے گرفتار کیا جائے ان مطالبات کو لے کر رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری کی اپیل پر مالیگاؤں میں بھی دستخطی مہم چلائی گئی ، اس تعلق سے تفصیلات پیش کرتے ہوئے رضوی سلیم شہزاد نے کہا کہ یہ دستخطی مہم ائمہء مساجد کی قیادت میں چلائی جارہی ہے اس کے ذریعے ایک لاکھ دستخطیں جمع کرنے کا عزم ہے جس کے لیے شہر کے الگ الگ علاقوں میں مساجد کو سینٹر بنا کر کام کرنے کی ترکیب بنائی گئی ، مساجد کے ذمہ داران اور رضا کاروں کو تحریری طور پر کرونا وبا سے حفاظت کے لیے حکومت مہاراشٹر اور انتظامیہ نے جو گائیڈ لائن جاری کی ہے اس کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے کہا کہ مقدس قرآن پر اعتراض کرنے کے بعد وسیم لعنتی پر جو پھٹکار پڑ رہی ہے اسے بھی دنیا دیکھ رہی ہے کہ امت مسلمہ کا ایک فرد بھی اس کے ساتھ کھڑا رہنے کو تیار نہیں وہ جس شیعہ فرقے سے تعلق رکھتا تھا اس فرقہ کے علما اور عوام نے بھی واضح طور پر یہ اعلان کردیا کہ اس بدبخت کا اب شیعہ فرقے سے کوئی تعلق نہیں، یہاں تک کے اس نے خود یہ بات ظاہر کردی کہ قرآن کریم کے خلاف بکواس کرنے کے بعد اب کوئی مسلمان میرے ساتھ نہیں یہاں تک کہ میرے بھائی اور بیوی بچے بھی اب مجھ سے کنارہ کش ہو چکے ہیں .....
رضا اکیڈمی کے غلام فرید اور امتیاز خورشید نے کہا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، اس بدبخت کی وجہ سے پوری دنیا میں خاص طور پر مسلم ممالک میں بھارت کے متعلق منفی پیغام جارہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ وسیم کے خلاف جب ملک کے کئی صوبوں میں ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے تو اسے بلا تاخیر سخت دفعات کے تحت گرفتار کیا جانا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ حکومتی سطح پر نوٹس دے کر بھی وسیم رضوی سے یہ بات کہی گئی ہے کہ وہ اپنی اس شرانگیزی پر معافی مانگے ورنہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، لیکن اس کے زہریلے بیانات کو سن کر ایسا نہیں لگتا کہ وہ حکومت کی اس پیش کش کو قبول کرے گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کرے .....
0 Comments