The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. ٹیسٹو فو کمپنی کے کوئیز کمپٹیشن کی قرعہ اندازی ہوئی آج انعامات کی تقسیم

ٹیسٹو فو کمپنی کے کوئیز کمپٹیشن کی قرعہ اندازی ہوئی آج انعامات کی تقسیم


ٹیسٹو فو کمپنی کے کوئیز کمپٹیشن کی قرعہ اندازی ہوئی آج انعامات کی تقسیم
ََ
مالیگاؤں: ٹیسٹو فو مسالہ کمپنی کی جانب سے کوئز انعامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ اس مقابلے میں کل 80 انعامات متعین کئے گئے تھے۔ جس میں خطیر رقم اور قیمتی ساز و سامان شامل ہیں۔

بروز جمعہ 12 مارچ 2021 کو ٹیسٹو فو کمپنی پوارواڑی میں تقسیم انعامات پروگرام منعقد کرکے قرعہ اندازی کے ذریعے انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ جس میں کل 80 نام شامل ہیں۔ یعنی ایک سے 80 نمبرات تک انعام دئے گئے۔ قرعہ اندازی میں اول تا 80 نمبر تک انعام یافتگان کے نام نیچے پیش کئے جارہے ہیں۔



یاد رہے اس مقابلے میں اول انعام پانے والے کو 30 ہزار نقد، دوم انعام یافتہ کو 25 ہزار نقد، اور سوم انعام حاصل کرنے والے کو 20 ہزار روپے نقد سے نوازا گیا۔ اسی طرح دیگر انعام یافتگان کو قیمتی ساز و سامان سے نوازا گیا۔ 
عالمی شہرت یافتہ قاری جناب زبیر احمد ملی صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔جبکہ ٹیسٹو فو کمپنی کی جانب سے منعقدہ تقسیم انعامات تقریب کی صدارت معروف سینئر صحافی جناب امتیاز خلیل صاحب نے فرمائی۔ 

کمپنی کے اونر جناب اجمل خان صاحب نے اغراض و مقاصد پیش کئے۔ کوئز کمیٹی کے ایڈوائزر جناب اخلاق احمد انصاری نے سوالات اور اس کے صحیح جوابات کی خواندگی کی۔اس با مقصد پروگرام میں معززین شہر کے علاوہ شہر عزیز کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت فرمائی۔ٹیسٹو فو کمپنی کی با مقصد تقسیم انعامات تقریب بہت کامیاب رہی ۔ معروف صحافی، ناظم و شاعر جناب عمران راشد نے اس پروگرام کی نظامت کے فرائض بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔

Post a Comment

0 Comments